Type to search

فیشن

آسکر 2020: ریڈ کارپٹ پر بہترین ڈریس

فیشن ڈسک،10فروری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ہالی ووڈ کے سب سے بہترین ہستیاں یعنی کہ آسکر 2020 کے ساتھ ہی لوگوں اور فینس کے انتظار کی گھڑی ختم ہوگئی ہے- ریڈ کارپٹ پر ہالی ووڈ ایکٹرس کی دھماکہ دار انٹری کے ساتھ اتوار کو اس شو کی شروعات ہوئی- ریڈ کارپٹ پر اسکارلیٹ جوہانسن، مارگٹ روبی اور چارلیز تھیرون سے لیکر گیل گیڈوٹ، نیٹلی پورٹمین اور رینی زیل وِگرجیسے ستارے نظر آئے، یہ سبھی اسٹارس ریڈ کارپٹ پر الگ الگ گاؤنس میں نظر آئی اور اس وجہ سے اس سال آسکر میں انکے گاؤنس کی بحث ہورہی ہے- حالانکہ اس دوران ذیادہ تر ستارے بلیک ڈریس میں نظر آئے،

اسکارلیٹ جوہانسن
ہالی ووڈ اداکارہ اسکارلیٹ جوہانسن کو آسکر میں دو فلموں کے لیے نامزد کیا گیا ہے- انہیں جوجو رابت کے لیے بہترین سپورٹنگ اداکارہ اور میرج اسٹوری کے لیے بہترین اداکارہ کی کیٹیگری میں نامزد کیا گیا ہے- وہیں فرنچ چولی اور ساٹن اسکرٹ کے ساتھ ایک کسٹم پیور گاؤن میں نظر آئی-

مارگٹ روبی
مارگٹ روبی ریڈ کارپٹ پر بے حد ہی خوبصورت لگ رہی تھی- انہوں نے یہاں ایک بار پھر اپنے وینٹیج لک سے سب کی نظریں اپنی طرف کھنچی- اس پروگرام کے لیے انہوں نے بلیک گاؤن پہنا تھا-

چارلیز تھیون
چارلیز تھیون ریڈ کارپٹ پر ڈیوگا کی طرف سے ڈیزائن کی گئی شو اسٹاپر بلیک گاؤن آوٹ فٹ میں نظر آئی- بتادیں کہ انہیں فلم بمب شیل کے لیے بہترین ادکارہ کیٹگری میں نامزد کیا گیا تھا-

گیل گیڈوٹ
خوبصورت اداکارہ گیل گیڈوٹ ریڈ کارپٹ پر ایک حیرت انگیز لک میں نظر آئی، انہوں نے گیوینچی کی طرف ڈیزائن کی گئی ایک کالے اور سفید رنگ کا گاؤن پہنا تھا- اس میں ایک کالے رنگ کا لیس ٹاپ اور ایک گلابی رنگ کی ایک جھالردار اسکرٹ تھی، جیں میں وہ لیئرنگ کی گئی تھی-