Type to search

تعلیم اور ملازمت

ایم یس آئی اے ایس اکیڈمی کے اورینٹیشن پروگرام میں حکومت تلنگانہ کے مشیر اے کے خان کا اظہار خیال

مسلم بچے ذہانت میں کسی سے پیچھے نہیں، اگر انہیں صحیح رہنمائی ملے تو اعلیٰ مقام پر پہنچنے سے انہیں کوئی نہیں روک سکتا“


حیدرآباد 21/ستمبر (پریس ریلز) ”ہمارے سماج کے بچے ذہانت میں کسی سے پیچھے نہیں ہیں اگر انہیں صحیح رہنمائی ملے تو اعلیٰ مقام پر پہنچنے سے انہیں کوئی نہیں روک سکتا“۔ایم ایس آئی اے ایس اکیڈمی کے اورینٹیشن پروگرام میں ان خیالات کا اظہار حکومت تلنگانہ کے مشیر اے کے خان نے کیا۔

انہوں نے ایم ایس آئی اے ایس اکیڈمی کے نئے پیاچ کے طلباء و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ میں آئی اے ایس بننے کی پوری صلاحیت موجود ہے اور آئی اے ایس اکیڈمی میں آپ کا داخلہ اس بات کا واضح ثبوت ہے۔ انہوں نے طلباء کو امتحان کی تیاری کی ٹپس دیتے ہوئے کہا کہ وہ اکیڈمی کی طرف سے مہیا کرائے گئے سہولیات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پوری تندہی سے امتحان کی تیاری میں جٹ جائیں۔

انہوں نے طلباء کو یقین دلایا کہ وہ گاہے گائے اکیڈمی آگر انکی رہنمائی کرتے رہنگے۔ ایم ایس مینجمنٹ کے کاموں کی ستائش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملت کے نوجوانوں کو سیول سروسیز کی طرف راغب کرنے کے لئے ایم یس آئی اے ایس اکیڈمی کا قیام ایک لائق تحسن قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم ایس کے اس جذبے کی میں کافی سراہنا کرتا ہوں۔

ایم ایس ایجوکیشن اکیڈمی کے مینجنگ ڈائرکٹر انور احمد

ایم ایس ایجوکیشن اکیڈمی کے مینجنگ ڈائرکٹر انور احمد نے ایم ایس آئی اے ایس اکیڈمی کے وژن پر روشنی ڈائتے ہوئے کہا کہ ایم ایس یہ چاہتا ہے کہ ملت کے نوجوان گلوبل ائڈیل سیٹزن بنے اور قوم کا اثاثہ بن کر کے پوری انسانیت کو فیض پہنچائیں اور اسی فکر کے ساتھ ہم نے آئی اے ایس اکیڈمی کا قیام عمل میں لایا ہے اور ہم یہ چاہتے ہیں کہ ہمارے اس فکر کو ہمارے نوجوان آگے لے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم ایس آئی اے ایس اکیڈمی میں یوپی ایس سی کے نصاب کے ساتھ ساتھ دین کی بنیادی تعلیم کا بھی نظم رکھا گیا ہے تاکہ ہمارے طلباء کے دل نرم وہو جائیں اور وہ انسانیت کے رحمت بن جائیں۔

سنیرڈائرکٹر معظم حسین نے طلباء سے کہ کہ وہ ایسی مثال پیش کریں جس سے وہ سماج کیلئے رول ماڈل بن جائیں اور وہ سماج کی رہبری کرنے والے بنے۔
چیرمین محمد عبدالطیف خان نے مہمان خصوصی کو ایم ایس آئی اے ایس، اکیڈمی کی پیش رفت کی جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ عوام کی بار بار اصرار پر لڑکیوں کو بھی آئی اے ایس کوچنگ کے لئے پہلی بار داخلہ دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہ کہ لڑکیوں کی کوچنگ کے لئے علحیدہ عمارت کرایہ پر لی گئی ہے۔ انہوں نے آئی اے ایس اکیڈمی کے لئے نئے عمارت اور دیگر سہولیات سے بھی مہمان خصوصی کو واقف کرایا۔

اس پروگرام کی نقابت ڈائرکٹر سید مصباح الدین نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے کے 72 مراکز پر داخلہ ٹسٹ منعقد کرائے گئے جسکے بعد 42 طلباء بشمول 18 گرلز کو داخلہ دیا گیا۔ا نہوں نے ایم ایس کی تعلیمی سرگرمیوں اور ملت کے ئتیں ایم ایس کے خدمات پر بھی روشنی ڈالا۔

واضح رہے کہ کہ کل 42امیدواروں کا ایم ایس آئی اے ایس اکیڈمی میں مفت کوچنگ کے لئے انتخاب عمل میں ہے جس میں 24لڑکے اور 18لڑکیاں ہیں۔ ایم ایس آئی اے ایس اکیڈمی میں داخلہ کے لئے 21جولائی کو کُل ہند سطح پر ایک انٹرنس ٹسٹ منعقد کیا گیا تھا۔ ٹسٹ کے سنٹرس ملک کے 23ریاستوں کے 72شہروں میں قائم کئے گئے تھے۔ تحریری امتحان میں کامیاب 276امیدواروں کو انٹرویوں کے لئے بلایا گیا۔ یہ انٹرویو حیدرآباد اور دہلی میں کرائے گئے تھے۔ جن میں کُل 42امیدواروں کا انتخاب عمل میں آیا۔

Tags:

You Might also Like