Type to search

بزنس

جیو  ٹرو5 جی نیٹ ورکنیٹ ورک پر چلیں گے اوپو کے سمارٹ فون

نئی دہلی، 15 نومبر۔ 2022 (پریس نوٹ) سمارٹ فون ڈیوائس بنانے والی کمپنی اوپو انڈیا نے اعلان کیا ہے کہ ان کے زیادہ تر 5 جی ڈیوائسز اب جیو کے اسٹینڈ اسٹون 5 جی  نیٹ ورک کو سپورٹ کریں گی۔ اپنے بیان میں، اوپو نے کہا ہے کہ کمپنی نے، ریلائنس جیو کے ساتھ مل کر، ایسے آلات بنائے ہیں جو انتہائی تیز رفتاری اور عمیق اور حقیقی 5جی تجربے کے لیے الٹرا ہائی سپیڈ  اور قریب زیرو لیٹنسی پر کام کریں گے۔

 

کمپنی نے دعوی کیا ہے کہ اوپو انڈیا کے ذریعہ لانچ کیا گیا کوئی بھی نیا 5 جی ڈیوائس اسٹینڈ اسٹون نیٹ ورک پر چلنے کے قابل ہوگا۔ بتاتے  چلیں بھارت میں صرف ریلائنس جیو ہی 5 جی  اسٹینڈ اسٹون نیٹ ورک  آپریٹ کرتا ہے۔ اوپو نے اپنے 5 جی  ڈیوائسز کے لیے ایک سافٹ ویئر اپ ڈیٹ شروع کر دیا ہے جو اسٹینڈ الون 5 جی نیٹ ورک کو سپورٹ کرتے ہیں۔ کمپنی کا دعوی  ہے کہ رینو 8, رینو 8 پرو, رینو 7, ایف21 پرو 5جی, ایف19 پرو+, کے10 اور اے53ایس ڈیوائسز پر سافٹ ویئر پہلے ہی اپ ڈیٹ ہو چکا ہے۔ دیگر ماڈلز کو بھی جلد ہی اپ گریڈ کیا جائے گا۔

 

 او پو انڈیا کے وائس  پریزیڈنٹ اور آر اینڈ ڈی ہیڈ تسلیم عارف نے کہا’’ اوپو انڈیا بھارت  میں 5G ایکو سسٹم بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔ یہ ہمارے صارفین کو  جیو  ٹریو 5 جی  کا تجربہ کرنے کے قابل بنائے گا۔ ہم جیو کے تعاون اور  حمایت کے لیے شکر گزار ہیں۔ ہمارے آنے والے 5جی آلات اسٹینڈ اور غیر اسٹینڈ نیٹ ورکس کے ساتھ ہم آہنگ ہوں گے۔

 جیو ٹریو 5 جی وائرلیس نیٹ ورک ٹیکنالوجی کی تعریف کرتے ہوئے، اوپو انڈیا نے اسے دنیا کی سب سے جدید ٹیکنالوجی قرار دیا۔ بیان میں، اوپو نے کہا کہ جیو  بھارت  میں واحد حقیقی 5 جی  نیٹ ورک ہے اور اس میںجیو  ٹریو 5 جی  نیٹ ورک کی کئی خصوصیات درج ہیں۔

1۔اسٹینڈ ایلون 5G  آرکیٹیکچر نیٹ ورک جس کی4جی نیٹ ورک  انحصاری   صفر ہے۔

2۔ 700 میگا ہرٹز،3500 میگا ہرٹز اور 26 گیگا  ہرٹز بینڈ میں 5جی سپیکٹرم کا سب سےبڑا اور   بہترین مرکب ہے۔

3۔کیریئر ایگریگیشن ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے  جیو اِن 5 جی فریکوینسی کا ایک مضبوط’ ڈیٹا ہائی وے تیار کرتی ہے۔

Tags:

You Might also Like