Type to search

ٹیکنالوجی

اوپو کے دو اسمارٹ فون لانچ، رینو 4 پرو، فاسٹ چارجینگ کے ساتھ

رینو 4 پرو

ٹیکنالوجی ڈسک،6جون(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) اوپو نے اپنے دو نئے اسمارٹ فون رینو 4 اور رینو 4 پرو لانچ کیے ہیں۔ ان دونوں ہی اسمارٹ فون پاور فل کیمرا دیا گیا ہے۔ اسکے علاوہ یہ فون کافی سلم اور لائٹ ویٹ ہے۔ کمپنی کا دعوی کرتی ہے کہ رینو 4 پرو اسمارٹ فون سب سے ہلکا 5جی اسمارٹ فون ہے۔ ان دونوں ہی فون میں ٹرپل ریئر کیمرا سیٹ اپ ملتا ہے۔

 

کیا ہے قیمت ؟

ان دونوں ہی اسمارٹ فون کو چین میں لانچ کیا گیا ہے۔ قیمت کی بات کریں تو اوپو رینو 4 اسمارٹ فون کے 8جی بی + 128 جی بی ویرینٹ کی قیمت 2999 یوآن (تقریبا (31،999 روپے) ہے اور 8 جی بی + 256 جی بی ویرینٹ کی قیمت 3299 یوآن (تقریبا 35،000 روپے) ہے۔ وہیں اوپو رینو 4 پرو اسمارٹ فون کے 8 جی بی + 128 ویرینٹ کی قیمت 3799 یوآن (تقریبا 40،500 روپے) اور 8 جی بی + 256 جی بی ویرینٹ کی قیمت 4299 یوآن (تقریبا 45،800 روپے) ہے۔

 

ڈسپلے اور بیٹری

اوپو رینو 4 اسمارٹ فون میں 6.4 انچ کی فل ایچ ڈی + ایمولیڈ ڈسپلے ہے اور اوپو رینو میں 6.5 انچ کا فل ایچ ڈی + ایمولیڈ ڈسپلے ہے۔ دونوں ڈسپلے ایچ ڈی آر 10 + سپورٹ کرتے ہیں اور انکا اسکرین ریفریش ریٹ 90ہرٹز کا ہے۔ رینو 4 پرو میں ڈولبی اٹموس ساؤنڈ کے ساتھ ڈوئل سٹیریو اسپیکر دیئے گئے ہیں۔

 

دونوں فون میں اسنیپ ڈریگن 765 جی پروسیسر اور 4000 ایم اے ایچ کی بیٹری ملتی ہے ، جو 65واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کرتی ہے۔ کمپنی کا دعوی کرتی ہے کہ فون 15 منٹ میں ہی 60 فیصدی تک اور 36 منٹ میں 100 فیصدی تک چارج ہوتا ہے۔ دونوں فون اینڈروئیڈ 10 پر کام کرتے ہیں۔

 

کیسا ہے کیمرا

کمیرا ان دونوں فون کا اہم فیچر ہے۔ اوپو رینو 4 اسمارٹ فون میں 48 میگاپکسل + 8 میگاپکسل + 2 میگاپکسل کا ریئر کیمرا سیٹ اپ ہے، وہیں اوپو رینو 4 پرو میں 48 میگاپکسل + 12 میگاپکسل + 13 میگاپکسل کا کیمرا سیٹاپ دیا گیا ہے۔ رینو 4 میں ڈوئل پنچ ہول (32میگاپکسل + 2 میگاپکسل) فرنٹ کیمرا اور رینو 4 پرو میں سنگل سیلفی کیمرا (32 میگاپکسل) ملتا ہے۔

Tags:

You Might also Like