Type to search

ٹیکنالوجی

اوپو رینو 3 پرو اسمارٹ فون44 میگا پکسل سیلفی کیمرہ کے ساتھ لانچ

ٹیکنالوجی ڈسک،2مارچ (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) چائنا اسمارٹ فون کمپنی اوپو کی طرف سے اوپو رینو 3 پرو ہندوستان میں لانچ کردیا گیا ہے۔ رینو سیریز کے اس لیٹسٹ اسمارٹ فون کی سب سے خاص فیچر سیلفی اور ویڈیو کالنگ کے لیے ملنے والا 44 میگاپکسل فرنٹ کیمرہ ہے۔ 44میگا پکسل سیلفی کیمرے والا یہ دنیا کا پہلا اسمارٹ فون ہے۔ سیلفی کے لیے 44 ایم پی سینسر کے علاوہ 2 ایم پی کا ڈیپتھ سینسر بھی فون میں دیا گیا ہے۔ کمپنی نے اس ڈیوائس کو پریمیم کیٹیگری میں لانچ کیا ہے۔

اوپو رینو 3 پرو کی قیمت: اوپو نے اس اسمارٹ فون کی قیمت کے 8 جی بی ریم پلس 128 جی بی اسٹوریج ماڈل کے لیے 29990 روپے رکھی ہے۔ وہیں 12جی بی ریم پلس 256 جی بی اسٹوریج والے ٹاپ ویرینٹ کی قیمت 32990 روپے رکھی گئی ہے۔ فون کو ایمیزون اور فلپ کارٹ کے علاوہ آف لائن اسٹورس پر بھی خریدا جاسکے گا۔ ہندوستان میں اس ڈیوائس کو اوور آل بلیو ، مڈ نائٹ بلیک اور اسکائی وائٹ کلر آپشن میں اتارا گیا ہے۔ فون کی سیل 6 مارچ سے شروع ہوگی۔

اس فون میں 6.4 انچ کا ڈسپلے، ایمولیڈ ڈسپلے، 175 گرام وزن، ڈیوئل ہول ۔ پنچ سیلفی کیمرہ، 4025 ایم اے ایچ کی بیٹری، کیمرہ سیٹ اپ میں 64 میگا پکسل کے مین سینسر کے علاوہ 13 میگاپکسل کا ٹیلی فوٹو شٹر، 8 میگا پکسل کا الٹر وائیڈ اینگل زوم ، سیفلی کے لیے 44میگا پکسل کا مین سنسر کے ساتھ 2 میگاپسکل کا ڈیپتھ سینسر فون میں ملے گا۔

Tags:

You Might also Like