Type to search

ٹیکنالوجی

مارچ میں لانچ ہوگا اوپو کی اسمارٹ واچ

ٹیکنالوجی ڈسک،26فروری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) اسمارٹ فون بنانے والی کمپنی اوپو 6 مارچ کو اپنا اوپو فائنڈ ایکس 2 فون لانچ کرئے گی۔ اب کمپنی نے اپنے آفیشل ایپ کے ذریعہ اسمارٹ واچ کے لیے بھی بکنگ لینی شروع کردی ہے۔ یعنی کمپنی اوپو فائنڈ ایکس 2 کے ساتھ اپنی پہلی اسمارٹ واچ بھی پیش کرسکتی ہے۔ کمپنی نے اس واچ کا ٹیزر بھی جاری کردیا ہے۔ حالانکہ کمپنی نے اپنی اس واچ کےبارے میں ابھی تک تفصیلات شیئر نہیں کی ہے۔ اسکے بارے میں زیادہ معلومات 6 مارچ کو ہونے والے لانچینگ ایونٹ میں ہی مل پائے گی۔

اوپو فائنڈ ایکس 2 کے ساتھ ہی کمپنی کی پہلی اسمارٹ واچ سے بھی پردہ اٹھ سکتا ہے۔ اوپو فائنڈ ایکس 2 کے تفصیلات اب تک صاف نہیں ہے لیکن فون سے جڑے کئی لیکس سامنے آئے ہیں۔ اوپو کے نائب صدر اور صدر برائے عالمی سیلز پہلے ہی کنفرم کیا گیا  ہے کہ اوپو فائنڈ ایکس 2 میں سب سے پاور فل کوالکم سنیپ ڈریگن 865 پروسیسر دیا جائے گا۔ پچھلے ہفتہ یہ ڈیوائس ویتنام کی ایک ریٹیلر ویب سائٹ شاپی پر دیکھا تھا۔ ویب سائٹ پر دیکھے لیکس کی مانیں تو فون میں 6.5 انچ کی امولیڈ اسکرین ، 8 جی بی ریم، 256 جی بی انٹرنل اسٹوریج، ٹرپل کیمرہ اور 32 ایم پی کیمرہ دیا جائے گا۔

اسکی قیمت قریب 1,23,700  روپے ہے بتادیں کہ جون 2018 میں لانچ اوپو فائنڈ ایکس کی قیمت 59,990 روپے رکھی گئی ہے۔

Tags:

You Might also Like