Type to search

ٹیکنالوجی

اوپو کیش سرویس لانچ، 10 لاکھ روپے تک کا پرسنل اور بزنس لون لے سکیں گے گراہک

اوپو کیش سرویس

ٹیکنالوجی ڈسک،4مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) چینی کمپنی اوپو نے اینڈروئیڈ یوزرس کے لیے ہندوستان میں اپنی فینانشیل سرویس اوپو کیش لانچ کردی ہے۔

اس میں ایپ کے ذریعہ گراہکوں کومیچول فنڈ ، کریڈٹ رپورٹ، پرسنل لون اور بزنس لون مہیا کرایا جائے گا۔ اوپو اسمارٹ فون میں پری۔انسٹال ایپ کے طور پر ملے گی جبکہ دیگر یوزرس اس گوگل پلے اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کرنا ہوگا۔

گوگل پلے اسٹور پر دی گئی معلومات کے مطابق، ایپ سے 18 سال سے ذیادہ عمر کے گراہک کو 8 ہزار سے 10 لاکھ روپے تک کا پرسنل لون اور 50 ہزار سے 10 کروڑ تک کا بزنس لون مہیا کیا جائے گا۔

اسکے علاوہ صرف اوپو موبائل کے لیے اسکرین انشورنس سہولت بھی دی جائےگی۔ فی الحال ہندوستان میں فینانشیل سرویس ایم آئی کریڈٹ اور رئیل می پیسہ پہلے سے موجود ہے۔

شروعاتی طور پر اوپو کیش میں پانچ طرح کی سرویس ملے گی۔ جس میں میچول فنڈ، فریڈم ایس آئی پی، پرسنل لون، بزنس لون اور اسکرین انشورنس شامل ہے۔

جس میں سب سے خاص ہے فریڈم انویسٹمنٹ پلان، اس پلان کے ذریعہ 100 روپے کے کم از کم اماؤنٹ سے بھی میچول فنڈ میں انویسٹمنٹ (سرمایہ کاری) شروع کرسکتا ہے۔ کمپنی نے اسکے لیے تقریبا 20 ایسے مینجمنٹ کمپنیوں کے ساتھ شراکت داری کی ہے جو پلیٹ فارم پر کوئی ایس آئی پی اور میچول فنڈ مہیا کرائے گی۔

اوپو نائب صدر سمیت والیا نے کہا کہ اوپو کیش کے ذریعہ یوزرس کو ہتھیلی پر ہی ینڈ ۔ ٹو ۔ ینڈ فینانشیل سلوشن دستیاب کرانا ہے۔ ہمارا ہدف ہے کہ اگلے 5 سالوں میں اوپو کے ایک کروڑ یوزرس تک پہچانا ہے۔ اگلے 18 ہفتوں میں یوزرس کو 6 دیگر سرویس جیسے پیمنٹ، لوڈنگ، سیوئنگ، انشورنس، فینانشیل ویل۔بنگ اسکور بھی مہیا کرائی جائے گی۔ جلد ہی آئی فون یوزرس کے لیے بھی لانچ کیا جائے گا۔

صرف 7 اسٹیپس میں لون کے لیے درخواست کرسکیں گے
سب سے پہلے اوپو کیش ایپ انسٹال کریں۔
فون نمبر، ای میل اور سوشل لاگننگ کے ذریعہ رجسٹریشن کریں۔
لون سیکشن پر کلک کریں، پرسنل لون کے لیے تنخواہ اور بزنس لون کے لیے سیلف ۔ ایمپلائی پر کلک کریں۔
بیسک تفصیلات فیل کریں، ماہانہ آمندی یا ریونیو کے ذریعہ ایلیجبیلٹی(اہلیت) چک کریں اسکے بعد لون اماؤنٹ اور لون چکانے کی سہولت بتائیں۔
کے وائی سی ڈاکومنٹ اپلائی کریں (اڈریس پروف اور پین کارڈ)
سلیکٹ پراڈکٹ اور ان پٹ ذیادہ سے ذیادہ لون۔
کچھ وقت بعد لون یوزر کے بینک میں ٹرانسفر کر دیا جائے گا۔

Tags:

You Might also Like