Type to search

Uncategorized

اوپو کے9 5جی فون 64ایم پی کیمرا اور 65واٹ چارجینگ سپورٹ کے ساتھ لانچ

اوپو کے9 5جی

ٹیکنالوجی ڈسک،7 مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) اوپو کے9 5جی اسمارٹ فون کو چین میں لانچ کردیا گیا ہے- فون میں 4300 ایم اے ایچ کی بیٹری اور 64میگا پکسل کا کیمرا دیا گیا ہے-

اس اسمارٹ فون کو اوپو انکو ایئر ٹرو وائرلیس اسٹیرو (ٹی ڈبلیو ایس) ایئر فونس، اوپو کے9 اسمارٹ ٹی وی اور اوپو بینڈ کے ساتھ لانچ کیا گیا ہے-

کوالکوم اسنیپ ڈریگن 768جی ایس او سی پروسیسر اور مارکٹ میں سب سے تیز فاسٹ چارجینگ سے لیس یہ اسمارٹ فون ٹرپل ریئر کیمرا سے لیس ہے-

اور اسکے ساتھ 65واٹ فاسٹ چارجینگ سپورٹ ملتا ہے جو کہ 5 منٹ کی چارجینگ پر 2 گھنٹے تک استعمال کرسکتے ہیں-
اسکے علاوہ اسمارٹ فون میں ٹرپل ریئر کیمرا سیٹ اپ دیا گیا ہے- جسکا پرائمری کیمرا 64 میگا پکسل کا ہے-
ہینڈ سیٹ میں 90ہرٹز ڈسپلے اور 3ڈی لیکویڈ کول سسٹم دیا گیا ہے، جو کہ فون کے درجہ حرارت کو عام رکھتا ہے-

اوپو کے9 5جی کی قیمت اور دستیابی
اوپو کے9 5جی فون کو دو اسوٹریج ویرینٹ میں لانچ کیا گیا ہے-

اوپو کا یہ فون بلیک اور گریڈینٹ کلر آپشن میں آتا ہے-
فی الحال فون کی بین الاقوامی دستیابی کے بارے میں معلومات نہیں دی گئی ہے-

فون کے 8جی بی ریم + 128 جی بی اسٹوریج ویرینٹ کی قیمت سی این وائی 1899 (تقریبا 21600 روپے) ہے-
جبکہ فون کے 8جی بی ریم + 128 جی بی اسٹوریج کی قیمت سی این وائی 2199 (تقریبا 25000) روپے) ہے-
یہ اسمارٹ فون پری-بکنگ کے لیے دستیاب کرادیا گیا ہے اور پری-بکنگ کرنے والے گراہکوں کو سی این وائی 200 کی چھوٹ ملے گی-

اوپو کے9 کے اسپیسفیکیشنس
ڈوئل سم (نینو)
فون اینڈروئیڈ 11 پر مبنی کلرس او ایس 11.1 پر کام کرتا ہے-
فون میں کوالکوم اسنیپ ڈریگن 768جی پروسیسر
اڈرینو 620جی پی یو
فون 6.43 انچ کا فل ایچ ڈی + 2400-1080 پکسل ڈسپلے
جس میں 90ہرٹز ریفریش ریٹ
فون میں 410 پی پی آئی پکسل ڈیسنٹی
ٹچ سیمپلنگ 180 ہرٹز
اسکرین ٹو باڈی ریشو 91.7
ایکسپکٹ ریشو 20.9 فیصد
ریم 8جی بی، اسٹوریج 256جی بی
اوپو کے9 5جی فون میں ہینڈسیٹ لارج ایئریا وی سی لیکویڈ کولڈ ہل سینک کوپر پلیٹ اور ہیٹ ڈسپیچ کے لیے ملٹی لیئر تھرمل کنڈیکٹو گرافائٹ شیٹ دیا گیا ہے، تاکہ گیمنگ سوشل کے دوران فون کا ٹیمپریچر (درجہ حرارت) کول رہے-

اوپو کے9 کے کیمرا فیچرس
فون میں ٹرپل ریئر کیمرا سیٹ اپ
ایف/1.7 کے ساتھ 64 میگا پکسل کا پرائمری سینسر
ایف/2.2 لینس کے ساتھ 8 میگا پکسل کا الٹرا وائیڈ اینگل سینسر
ایف/2.4 لینس کے ساتھ 2 میگا پکسل کا میکرو سینسر
سیلفی-ویڈیو کالنگ کے لیے ایف/2.4 کے ساتھ 32 میگا پکسل کا کیمرا

اوپو کے9 کے دیگر فیچرس
فون میں 4300ایم اے ایچ کی بیٹری
فاسٹ چارجینگ 65واٹ سپورٹ
فون 35 منٹ میں فل چارج ہوسکتا ہے
فون کا وزن 172 گرام ہے-

وائی فائی 5، 5جی،
بلوٹوتھ، 3.5ایم ایم ہیڈ فون جیک
یو ایس بی ٹائپ-سی پورٹ
فون کے سینسر
جیو میگنیٹک سینسر
پراکسیمیٹی سینسر
ایکسلرومیٹر
گریویٹی سینسر اور
گیروسکوپ جیسے فچیرس شامل ہے-

Tags:

You Might also Like