Type to search

ٹیکنالوجی

اوپو فائنڈ ایکس 2 لائٹ لانچ ، 5 جی سپورٹ اور چار ریئر کیمرے

اوپو فائنڈ ایکس

ٹیکنالوجی ڈسک،20اپریل (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) اوپو فائنڈ ایکس 2 لائٹ کو پرتگال میں لانچ کردیا گیا ہے۔ یہ اوپو کی فائنڈ ایکس 2 کا تیسرا اسمارٹ فون ہے۔ کمپنی پہلے ہی اوپو فائنڈ ایکس 2 اور اوپو فائنڈ ایکس 2 پرو کو لانچ کرچکی ہے۔ اوپو فائنڈ ایکس 2 لائٹ 5جی اسمارٹ فون ہے۔ اسکا ایک واحد اسٹوریج ماڈل ہے۔

 

اسکے دو کلر ویرینٹ بھی ہے۔ یہ صاف نہیں ہے کہ اوپو فائنڈ ایکس 2 لائٹ کو ہندوستان لایا جائے گا یا نہیں۔ حالانکہ ایک رپورٹ میں اوپو کی طرف سے فائنڈ ایکس 2 اور فائنڈ ایکس 2 لائٹ کو ہندوستان میں لائے جانے کی معلومات دی گئی تھی۔ ایسے میں اوپو فائنڈ ایکس 2 لائٹ کو لائے جانے کے بھی امکان ہے۔

 

اوپو فائنڈ ایکس 2 لائٹ کو اوپو پرتگال کی ویب سائٹ پر لسٹ کیا گیا ہے۔ لیکن یہاں پر قیمت کا ذکر نہیں ہے۔ اتنا طے ہے کہ لائٹ ورژن کی قیمت اوپو فائنڈ ایکس 2 اور اوپو فائنڈ ایکس 2 پرو سے کم ہی ہوگا۔

 

اوپو فائنڈ ایکس 2 لائٹ اینڈروئیڈ 10 پر مبنی کلر او ایس 7 پر چلتا ہے۔ فون میں 6.4 انچ کا اولیڈ ڈسپلے ہے، فل ۔ ایچ ڈی پلس ریزولوشن اور 60 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ۔ ایک ان۔ڈسپلے فنگرپرنٹ سینسر بھی دیا گیا ہے اور ڈسپلے پینل پر کارننگ گوریلا گلاس 5 کی پروٹیکش ہے۔ اسمارٹ فون میں اوکٹا کو کوالکوم اسنیپ ڈریگن 765 جی پروسیسر کے ساتھ 8 جی بی ایل ڈی ڈی آر ایکس ریم دیا گیا ہے۔