Type to search

ٹیکنالوجی

اوپو لا رہا ہے اسمارٹ ٹی وی ، اسی سال ہوگا لانچ

اوپو اسمارٹ ٹی وی

ٹیکنالوجی ڈسک،8جون(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) اسمارٹ ٹی وی سیگمنٹ میں ایک اور بڑی موبائل کمپنی اوپو بھی انٹری کرنے والی ہے۔ اوپو کا یہ پہلا اسمارٹ ٹی وی اسی سال لانچ ہوسکتا ہے۔ چین میں کمرشل 5جی کو لیکر کی جارہی کوششوں کے ایک سال پورے ہونے کی خوشی میں منا رہی ہے۔ اس موقع پر کمپنی نے آفیشل ویڈیو پیج پر کچھ انفوگرافکس بھی پوسٹ کیے تھے۔ اسی میں نیچے کی طرف موجودہ پروڈکٹس کی فہرست میں ٹی وی کا ذکر تھا۔

 

ابھی کی بات کریں تو کمپنی کے پورٹ فولیو میں اسمارٹ فونس اور ویئریبلس کی لمبی رینج دستیاب ہے۔ اسکے ساتھ ہی کمپنی نے اب انٹرنیٹ آف تھنگس پروڈکٹس کے لانچ کے بارے میں بھی تیاری شروع کردی ہے۔

 

کچھ دن پہلے اوپو کے  نائب صدر لیو بو نے کنفرم کیا تھا کہ اوپو اسمارٹ ٹی وی اسپیس میں انٹری کرنے کی سوچ رہا ہے اور اس سال کے ختم ہونے سے پہلے یہ ٹی وی لانچ کردیا جائے گا۔

 

اسمارٹ ٹی وی اینڈروئیڈ او ایس پر کام کرئے گا۔ مانا جارہا ہے کہ اس ٹی وی میں ون پلس اور سیمسنگ اسمارٹ ٹی وی والے فیچر مل سکتے ہیں۔ حال کے دنوں میں اسمارٹ ٹی وی کی ڈیمانڈ کافی بڑھ گئی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اب ذیادہ سے ذیادہ برانڈ اس سیگمنٹ میں انٹری کررہے ہیں۔ ابھی کی بات کریں تو اس وقت ہندوستان میں مہینوں میں ژیوامی ، رئیل می، ہواوے، ہونر، موٹرولا ، ون پلس اور نوکیا نے اپنے نئے اسمارٹ فونس کو لانچ کیا ہے۔

فوٹو : سے لی گئی۔Gizchina

Tags:

You Might also Like