Type to search

ٹیکنالوجی

اوپو اے94 5جی فون 48ایم پی کیمرے کے ساتھ لانچ

اوپو اے94

اوپو اے94 5 جی میں میڈیا ٹیک ڈائمینسٹی 800 یو پروسیسر
فون میں 16 میگا پکسل کا فرنٹ فیسینگ کیمرہ
صرف یوروپین مارٹ میں دستیاب


ٹیکنالوجی ڈسک،20 اپریل (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) اوپو اے94 5جی اسمارٹ فون یوروپ میں لانچ ہوگیا ہے-

اوپو کمپنی نے اپریل مہینے کی شروعات میں اوپو رینو5 زیڈ کا اعلان کیا تھا-
اسکا لانچ کمپنی نے سنگاپور میں کرنے کی بات کہی تھی- اب یہی فون اوپو اے94 5جی کے نام کے ساتھ یوروپین مارکٹ میں آچکا ہے-

فون میں ڈیمنسٹی 800یو چپ سیٹ ہے اور ہول – پنچ کٹ آوٹ سیلفی کیمرا ہے-

اس فون کا ماڈل نمبر سی پی ایچ2211 ہے اور یہی ماڈل نمبر اوپو نے اوپو رینو5 زیڈ کے لیے بتایا تھا-

اوپو اے94 5جی کی قیمت اور دستیابی
فون کی قیمت 359 یورو ہے- تقریبا 32000 ہندوستانی روپے کے برابر ہے-

کمپنی نے فون کو یوروپ کی کئی ویب سائیٹ پر لسٹ کیا ہے- ابھی تک یہ صاف نہیں ہوپایا ہے کہ یہ فون اوپو کمپنی بین الاقوامی بازار میں کب تک دستیاب ہوگا-

فون کو 3 مئی سے یوروپین ملکوں میں خریدا جاسکتا ہے- فون دو کلر ویرینٹ میں لایا گیا ہے جس میں فلیوڈ بلیک اور کوسموبلیو ہے-

اوپو اے94 5جی فون کے اسپیسیفکیشن
فون 6.4 انچ کا فل ایچ ڈی ڈسپلے
فون کا ریزولوشن 2400-1080 پکلسز
ایمولیڈ اسکرین
ایسپکٹ ریشو 20:9
ریفریش ریٹ 60ہرٹز
اسکین ٹو باڈی ریشو 90.8 فیصد
پکسل ڈینسٹی 409پی پی آئی
اور برائٹنیس 800 نٹس
ٹچ سیمپلنگ 135ہرٹز سے 180ہرٹز
فنگر پرنٹ سینسر
فون اینڈروئیڈ 11 او ایس پر کام کرتا ہے
کلر او ایس 11.1 اسکین
ڈیمنسٹی 800یو چپ سیٹ
فون میں 8جی بی کی ایل پی ڈی ڈی آر 4ایکس ریم
فون میں 128جی بی ان بلٹ اسٹوریج
اضافی اسٹوریج کے لیے ایس ڈی کارڈ سلاٹ

اوپو اے94 فون کے کیمرا فیچرس
فون میں کواڈ کور کیمرا سیٹ اپ
مین کیمرا 48 میگا پکسل
ایف/1.7 اپرچر کے ساتھ
الٹر وائیڈ شوٹر 8 میگا پکسل
یہ 119 ڈگری کا فیلڈ آف ویو مہیا کراتا ہے
میکرو کیمرا 2 میگا پکسل کیمرا
مونوکروم کیمرا 2 میگا پکسل

فون کی بیٹری اور دیگر فیچرس
فون میں 4310ایم اے ایچ کی بیٹری
یہ 30واٹ فاسٹ چارجینگ
ڈوئل سم، 5جی، وائی فائی 802.11اے سی
بلوٹوتھ وی5.1، جی پی ایس/اے-جی پی ایس
این ایف سی، یو ایس بی ٹائپ سی پورٹ
ہیڈ فون جیک 3.5ایم ایم
فون کا وزن 173 گرام

Tags:

You Might also Like