Type to search

ٹیکنالوجی

اوپو اے31 اب نئے لک میں، 4230 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ لانچ

اوپو اے31

ٹیکلنالوجی ڈسک،11مئی(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) اوپو نے اپنے بجٹ اسمارٹ فون اوپو اے 31 کا نیا ویرینٹ ہندوستان میں لانچ کردیا ہے۔ اوپو اے 31 کے نئے ویرینٹ می 6 جی بی ریم اور 128جی بی ان بیلڈ اسٹوریج دی گئی ہے۔ بتادیں کہ چینی کمپنی نے یہ ہینڈ سیٹ فروری میں لانچ کیا تھا اور تب اسے صرف 4جی بی ریم اور 64جی بی اسٹوریج ویرینٹ میں دستیاب کرایا تھا۔ کمپنی نے نئے ویرینٹ کے لانچ کی معلومت اوپو انڈیا ٹیوٹر ہینڈل سے دی۔ اسکے ساتھ ہی کچھ اسپیسیفکیشن اور قیمت کے بارے میں بھی بتایا ہے۔

اوپو اے 31 قیمت اور دستیابی
نئے اوپو اے 31 کی قیمت 14990 روپے ہے۔ اوپو کی ویب سائٹ پر بنا بائے ناؤ ، سیکشن یوزر کو فلپ کارٹ پر ریڈائریکٹ کردیتا ہے۔ لیکن ایسا لگتا ہے کہ فلپ کارٹ پر ابھی نئے ویرینٹ کا لسٹنگ پیج نہیں بنا ہے کیونکہ وہاں 4 جی بی ان بیلڈ اسٹوریج وال ویرینٹ ہی دستیاب ہے۔ اوپو ریلائنس جیو گراہکوں کو 7050 روپے کی قیمت کے فائدے وہیں فیڈرل بینک گراہکوں کو ای ایم آئی پر 5 فیصدی کی چھوٹ دے رہی ہے۔ بینک آف بروڈا کریڈیٹ کارڈ ہولڈروں کو 5فیصدی کیش بیک دیا جارہا ہے۔

 

اوپو اے 31 اسپیسیفکیشن
اوپو اے31 میں 6.5 انچ کی ایچ ڈی + ڈسپلے ہے جس کا ریزولوشن 720۔1600 پکسلز ہے۔ ڈسپلے کی حفاظت کے لیے کارننگ گورللا گلاس 3 دیا گیا ہے۔ یہ اسمارٹ فون اینڈروئیڈ 9.0 پائی پر چلتا ہے ، جس کے اوپر کمپنی کا کلر او ایس 6.1 موجود ہے۔ اوپو اے 31 میں 2.3 گیگا ہرٹز آوکٹا کور پروسیسر ہے۔

کمپنی نے ابھی تک پروسیسر کا نام ظاہر نہیں کیا ہے۔ فون 64 جی بی اسٹوریج اور 6جی بی ریم کے ساتھ 128 جی بی اسٹوریج میں ملتا ہے۔ اسمارٹ فون ٹرپل کارڈ سلاٹ کے ساتھ آتا ہے۔ جسکا مطلب ہے کہ ایک ساتھ دو سم کارڈ وہ ایک مائیکرو ایس ڈی کارڈ کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔

اوپو اے31 میں ٹرپل ریئر کیمرا سیٹ اپ ہے۔ فون میں 12 میگا پکسل پرائمری ،2 میگاپکسل ڈپتھ اور 2میگا پکسل میکرو لینس دیئے گئے ہیں۔ فون میں آگے کی طرف 8میگا پکسل سیلفی کیمرا ہے۔ اسمارٹ فون میں ریئر پر ایک فنگر پرنٹ سینسر اور 4230 ایم اے ایچ بیٹری ہے۔

Tags:

You Might also Like