Type to search

ٹیکنالوجی

اوپو اے12ایس، 6.2 انچ ڈسپلے کے ساتھ لانچ، قیمت 10 ہزار سے کم

اوپو اے12ایس

اوپو اے12ایس اسمارٹ فون کمبوڈیا میں ہوا لانچ
یوزرس کو اس اسمارٹ فون میں ملے گی 4230ایم اے ایچ بیٹری
قیمت ہے 129 ڈالر ۔ قریب 9700 روپئے۔


ٹیکنالوجی ڈسک،14جولائی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) اوپو اے12ایس اسمارٹ فون کمپنی کا لیٹسٹ بجٹ فون ہے اور اسے کمبوڈیا میں لانچ کیا گیا ہے۔ نئے اوپو اے12ایس میں دو ریئر کیمرے اور 4230ایم اے ایچ بیٹری جیسی خوبیاں ہیں۔ ہینڈ سیٹ کے سبھی اسپیسیفیکیشن تقریبا اوپو اے12 والے ہی ہیں۔ دونوں فونس میں اہم فرق کلر آپشن کا ہے۔ اوپو ریئر پر فنگر پرنٹ سینسر بھی دیا گیا ہے۔

 

اوپو اے12ایس کے اسپیسیفیکیشن

اوپو کا یہ فون کلر او آر ایس 6.1 پر چلتا ہے۔ اوپو میں ڈوئل ریئر کیمرا سیٹ اپ ہے۔ ہینڈسیٹ میں 13 میگا پکسل پرائمری اور 2 میگا پکسل سیکنڈری سینسر ہے۔ اسمارٹ فون میں 5 میگا پکسل کا سیلفی سینسر ہے جس میں اے آئی بیوٹی جیسی فیچرس دیئے گئے ہیں۔ اوپو اے12ایس میں 6.2 انچ ایچ ڈی + (720-1520 پکسلز) واٹرڈروپ نوچ ڈسپلے ہے۔ اسکرین ٹو باڈی تناسب 88.3 ہے۔ فون میں 2.3 گیگا ہرٹز میڈیا ٹیک ہیلیو پی 35 اوکٹا کور پروسیسر اور 3 جی بی ریم ہے۔ اوپو نے فون میں 32 جی بی ان بلٹ اسٹوریج دیا ہے ، جسے مائیکرو ایس ڈی کارڈ کے ذریعے 256 جی بی تک بڑھایا جاسکتا ہے۔

اوپو کے ریئر پر ایک فنگر پرنٹ سینسر موجود ہے۔ ہینڈ سیٹ میں فیس ان لاک فیچر بھی دیا گیا ہے۔ فون کو پاور دینے کا کام کرئے گی 4230ایم اے ایچ کی زبردست بیٹری۔

 

اوپو اے12ایس کی قیمت

اوپو کے اس اسمارٹ فون کی قیمت 129 ڈالر (قریب 9700 روپے) ہے۔ فون کو سنگل ریم اور اسٹوریج میں لانچ کیا گیا ہے۔ جیسا کہ ہم نے بتایا کہ یہ فون بلیو اور گرے دو کلر میں ملے گا۔ کمپنی نے نئے اوپو اے12ایس کے لانچ کی معلومات اوپو کمبوڈیا کے فیس بک پیج پر دی ہے۔ ابھی فون کے گلوبل لانچ کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہے۔

Tags:

You Might also Like