73 واں یوم رحمتہ اللعالمین : ایم ایس اور تعمیر ملت کے اسپورٹس مقابلوں کی افتتاحی تقریب کا ریڈ ہلز اسپورٹس گراؤنڈ پر انعقاد ہوگا

حیدرآباد ۔ 28 / سپتمبر (پریس نوٹ) اس سال تعمیر ملت کے 73 ویں یوم رحمتہ اللعالمین تقاریب کے ضمن میں اسپورٹس کے مقابلوں کے لئے افتتاحی تقریب جمعرات 29 / سپتمبر 3 بجے شام ریڈ ہلز پلے گراؤنڈ نزد لکڑی کا پل پر منعقد ہوگی ۔
ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے تعاون سے کل ہند مجلس تعمیر ملت اس سال منائے جانے والے 73 ویں یوم رحمت اللعالمین تقاریب کی تیاریوں میں لگی ہے۔ ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے منیجنگ ڈائریکٹر انور احمد نے اسپورٹس کے مقابلوں میں حصہ لینے والی ٹیموں اور ان کے زمہ داران کو اس تقریب میں حصہ لینے کی دعوت دی ہے ۔