Type to search

ٹی وی اور فلم

نیپوٹیزم پر سنگر دھوانی بھانوشالی کا بیان

سنگر دھوانی بھانوشالی

فلمی ڈسک،15مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ان دنوں بالی ووڈ میں نیپوٹیزم پر سب سے ذیادہ بحث ہورہی ہے- کئی اسٹار کڈس اس وجہ سے لوگوں کے نشانے پر رہتے ہیں، ایسی چیزیوں کا سامنا گلوکارہ دھوانی بھانوشالی کو بھی تب سے کرنا پڑا رہا ہے، جب سے انہوں نے انڈسٹری میں قدم رکھا ہے، نیپوٹیزم پراڈکٹ کا ٹیگ لگانے کو لیکر حال ہی میں انہوں نے بات کی،

بتادیں کہ دھوانی ٹی-سیریز کے پریسڈینٹ ونود بھانوشالی کی بیٹی ہے- وہ اکثر اس لیے ٹرول ہوجاتی ہے کیونکہ ان پر الزام لگتا ہے کہ انہوں نے انڈسٹری میں نام بنانے کے لیے اپنے والد کی مدد لی- انہوں نے 2018 کا ہٹ گانا ، “دلبر” فلم ستے مے وجیتے سے ریکارڈ کیا- انہوں نے اپنے میوزکیریئر کی شروعات ویلکم ٹو نیویارک کے گانے اشتہار سے کیا تھا-

دھوانی نے انٹرویو میں کہا کہ وہ اس اسیٹریوٹائپ (دقیانوسی) کو توڑنا چاہتی ہے کہ نیپوٹیزم فیکٹر والا آرٹسٹ محنت نہیں کرتا اور ٹیلینٹ نہیں ہوتا ہے-سنگر کے مطابق، میرے والد فلم انڈسٹری میں کام کرتے ہیں تو لوگ یہ سوچنے لگے کہ شاید یہ لوگوں کی طرح محنت نہ کریں، شاید اسے اب آسانی سے مل گیا ہو،

دھوانی نے آگے بتایا، ایک صبح میں کمنٹ پڑ رہی تھی، (ہم کو تھینکو بولنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے، آپ نے تو 700 ملین ویوز خریدا ہوگا، جاکر ٹی-سیریز کو تھینکیو بولو، کچھ کام نہیں کیا ہے لائف میں) میں یہی سوچ رہی تھی کہ ایک تو 700 ملین ویوز خریدنے پر پیسہ کتنا لگتا ہے ڈفر، میرا پاس اتنا پیسہ بھی نہیں ہے-
دھوانی نے اسے غلط اپروچ بتاتے ہوئے کہا کہ بھلے ہی انکے پاپا انڈسٹری میں کام کررہے ہوں لیکن انہوں ٹیلنٹ کی وجہ سے یہاں جگہ بنائی ہے-

سنگر دھوانی کی پیدائش 22 مارچ 1998 کو ممبئی میں ہوئی، اور انکی ایک چھوٹی بہن ہے جسکا نام دیا بھانوشالی ہے دھوانی نے نیہا ککڑ کے ساتھ دلبر اور گرو رنگھوا کے ساتھ گانا گایا، فلم ویلکم ٹو نیویارک میں انہوں نے راحت فتح علی خان کے ساتھ گانا گایا، جو بالی ووڈ کے ٹاپ ٹین میں داخل ہوا،

دھوانی کہتی ہے کہ میں اسیٹریوٹائپ کو توڑنا چاہتی ہوں، میرے والد فلم انڈسٹری میں ہے تو بھلے ہی وہ مجھے موقع دلا سکتے ہیں لیکن وہ میرے لیے گا نہیں سکتے ہیں-سنگر ک ے مطابق مجھے لگتا ہے کہ سب سے پہلے یہ اسیٹریوٹائپ ٹوٹنا چاہیئے کہ نیپوٹیزم ہے تو کم نہیں کیا ہے، یہ غلط ہے- سائیکو سائیاں فیم سنگر انڈسٹری کے لیے شکریہ کرتے ہوئے کہا کہ اس نے انہیں سب کچھ سکھیا ہے اور پہنچان دی ہے- بھوانی نے آگے کہا کہ مجھے اس انڈسٹری کا سب کچھ پسند ہے کیونکہ اس نے مجھے کافی کچھ سیکھایا ہے- یہ مجھے اس مقام پر لے گئی جہاں آج میں ہوں اور یہ سب سے خوبصورت چیز ہے-

فوٹو: دھوانی بھانوشالی کے انسٹاگرام سے لی گئی۔

Tags: