Type to search

تعلیم اور ملازمت

اردو میڈیم اداروں میں قیادت کے فروغ پر 5 روزہ آن لائن ورکشاپ

مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی

اردو یونیورسٹی کے شعبہ  تعلیم و تربیت اورسی پی ڈی یو ایم ٹی کے زیر اہتمام 26 تا 30 جولائی انعقاد


حیدرآباد، 8 جولائی (پریس نوٹ) شعبہ تعلیم و تربیت اور مرکز پیشہ ورانہ فروغ برائے اساتذہ اردو ذریعہ تعلیم (سی پی ڈی یو ایم ٹی) ‘مولانا آز اد نیشنل اردو یونیورسٹی ،حیدرآباد کے زیر اہتمام اردو میڈیم اسکولوں و کالجوں کے ہیڈ ماسٹرس،پرنسپلس اور مینجمنٹ کے دیگر ذمہ داروں کے لیے قیادت کے فروغ (Leadership Development) پر 5روزہ آن لائن ورکشاپ کا انعقاد عمل میں لا یا جا رہا ہے۔ 26 تا30 جولائی2021 چلنے والے اس آن لائن ورکشاپ میں تعلیمی اداروں میں قیادت کے فروغ سے متعلق مختلف مو ضوعات پر تبادلہ خیال ہو گا۔

افتتاحی اجلاس کی صدارت شیخ الجامعہ،پروفیسر ایس ۔ایم۔رحمت اللہ کریں گے اور انچارج رجسٹرار ، پروفیسر صدیقی محمد محمود مہمان اعزازی کے طور پر شریک ہوں گے ۔اردو ذریعہ ¿ تعلیم سے منسلک اداروں کے ذمہ داران https://forms.gle/aN3Z5ZVt35wfGrPZ8 لنک پر مفت رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔ شرکا کو ای۔ سر ٹیفیکٹ دیا جائے گا۔

دلچسپی رکھنے والے افراد انسٹرکشنل میڈیا سنٹر (آئی ایم سی) ،مانو کے یو ٹیوب چینل (IMC MANUU Youtube) پر26 تا30 جولائی کو 3 سے 4.30 بجے ورکشاپ کے رواںا جلاس دیکھ سکتے ہیں۔ورکشاپ سے متعلق دیگر تفصیلات کے لئے کوآرڈینیٹرس ،ڈاکٹر محمد اطہر حسین (9849253580) اور صبا خاتون (8125978701) ، اسسٹنٹ پروفیسرس، شعبہ تعلیم و تربیت سے رابطہ قائم کیا جا سکتا ہے۔

Tags:

You Might also Like