Type to search

ٹیکنالوجی

ون پلس کا بڑا پلان، جلد ہندوستان شروع کرئے گا ٹی وی کا پروڈکشن

ٹیکنالوجی ڈسک،9جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) اسمارٹ فون کمپنی ون پلس ملک میں ٹیلی ویژن سیٹ کا پروڈکشن اسی سہ ماہی میں شروع کرسکتی ہے۔ گلوبل سپلائی بڑھانے کے لیے وہ ہندوستان کو پروڈکشن ہب بنانا چاہتی ہے۔ ون پلس انڈیا کے جنرل مینجر وکاس اگروال نے بتایا کہ کمپنی گلوبل کمپونینٹ سپلائرس سے ملک میں سرمایہ کاری کرنے کے لیے بھی بات چیت کررہی ہے۔ ٹیلی ویژن کے سبھی مہنگے کمپونینٹ ابھی درآمد کیے جاتے ہیں۔

ون پلس ٹیلی ویژن پینل کو اوپن سیل فارمیٹ میں درآمد کرنے کے بعد پارٹنر کے ذریعہ ملک میں اسمبل کرئے گی۔ حکومت نے میک ان انڈیا، کو بڑھاوا دینے کے لیے پچھلے سال اپنے سیل ٹیلی ویژن پینل سے درآمدی ڈیوٹی ہٹائی تھی۔ انڈسٹری کے دو سینئر ایگزیکٹوز نے بتایا کہ ٹی وی اسمبل کرنے کے لیے ون پلس گھریلو مینو فیکچرر ڈکسن ٹیلنالوجیز سے بات چی کررہی ہے۔ ڈکسن پہلے سے سیمسنگ ، ژیوامی اور پیناسونک کے پروڈکشن مینو فیکچر کرتی ہے۔ ون پلس کے اگرول نے لوکل پارٹنر پر کمنٹ کرنے سے منع کردیا۔ ڈکسن کے چیئرمین سنیل واچانی نے ای ٹی کے سوالوں کا جواب نہیں دیا۔

جنوبی کوریائی کی سیمسنگ نے پچھلے ہفتے ڈکسن کی پارٹنرشپ میں ٹی وی پروڈکشن ملک میں پھر سے شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس نے حکومت کے درآمد ٹیکس ہٹانے کےمدنظر یہ فیصلہ لیا ہے۔ چین کی ون پلس اب اس مقابلے کا حصہ بننےکو تیار ہے۔ ژیوامی، سونی اور ایل جی جیسے برانڈ بھی لوکل اسمبلی یونٹ کو توسیع کررہے ہیں۔

اگروال نے بتایا کہ ٹی وی سیٹ کی فروخت بڑھانے کے لیے ون پلس ملک میں 50 لاکھ اسمارٹ فون یوزرس کی اپنی کو کمیونٹی پر زور دئے گی۔ اسکی ٹی وی ایمیزون، ریلائنس ڈیجیٹل اور خود کے برانڈ اسٹور پر فروخت ہورہے ہیں۔

Tags:

You Might also Like