Type to search

ٹیکنالوجی

ون پلس واچ ہندوستان میں شاندار فیچرس کے ساتھ لانچ

ون پلس واچ

ٹیکنالوجی ڈسک، 24 مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) اپنے پریمیم اسمارٹ فونس کے لیے شہرت رکھنے والی کمپنی ون پلس نے اسمارٹ ویئریبل سیگمنٹ میں ون پلس بینڈ کے بعد اب پہلی اسمارٹ واچ بھی لانچ کردی ہے- جس میں کئی شاندار فیچرس ہیں-

واچ میں 402ایم اے ایچ کی بیٹری ہے- جی پی ایس آن رکھنے کے بعد بھی اسے ایک دن سے ذیادہ تک کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے-

ون پلس واچ کو ہندوستان میں 16999 روپے میں لانچ کیا گیا ہے- اس فون کا ایک اسپیشل ایڈیشن واچ بھی لانچ کیا گیا ہے- جسکی قیمت کا اعلان نہیں کیا گیا ہے-

ون پلس واچ میں گوگل ویئر او ایس سپورٹ دیا گیا ہے- ون پلس کی پہلی اسمارٹ واچ میں 100 سے ذیادہ سپورٹس موڈ دیئے گئے ہیں- ساتھ ہی 50 فیس واچ بھی، باقی فیچرس میں ایس پی 02 بلڈ آکسیجن مانیٹر، ہارٹ ریٹ مانیٹر، سلیپ مانیٹر، اسٹریس مانٹیر سمیت اور بھی خوبیاں ہیں-

ان فیچرس کی مدد سے پلس، (نبض) ، فاصلہ ، کیلوری ، رفتار اور ایس ڈبیلو او ایل ایف ایفیشینسی کو ماپا جاسکتا ہے۔ اس میں بلٹ ان ایس پی02 سینسر، اسٹریس ڈیٹیکشن اور ہارٹ ریٹ الرٹ بھی دیئے گئے ہیں۔

اگر آپ ایک کافی وقت سے ایک جگہ پر بنا کسی ایکٹیویٹی کے ہے یہ آپ کو سانس لینے کی ورزش کے لیے ریمائنڈ کرے گا۔

کنیکٹیویٹی کے لیے بلوٹوتھ دیا ہے۔ اسکی مدد سے آپ کال اور نوٹیفیکیشن چیک کرسکتے ہیں۔

ون پلس واچ کے اسپیسیفیکیشن

ون پلس واچ 1.39 انچ کا ایچ ڈی ایمولیڈ ڈسپلے
واچ کا ریزولوشن 454-454 پکسل
اسکا ڈسپلے 2.5ڈی سے لیس
واچ کی 326 پی پی آئی ڈینسٹی
واچ کا سائز 44ایم ایم
واچ راؤنڈ ڈائل شکل میں ہے
واچ میں 402ایم اے ایچ کی بیٹری
سنگل چارج پر 5 دنوں چلے گی
اسٹوریج 4جی بی
زبردست بلڈ کوالٹی
واچ مڈنائٹ بلیک اور مون لائٹ سلور کلر میں دستیاب
واچ میں جی پی ایس کنیکٹیویٹی
آئی پی 68 بلڈ واچ ڈسٹ اور واٹر رسسٹنٹ فیچرس
وراپ فاسٹ چارجینگ ٹیکنالوجی
واچ 20 منٹ میں فل چارج کی جاسکتی ہے
واچ میں 100 سے ذیادہ اسپورٹس اور ایکٹیویٹی موڈ