Type to search

تلنگانہ

حیدرآباد پولیس کا انتباہ ، کورونا وائرس پر افواہیں پھیلانے پر ہوگی ایک سال کی جیل

حیدرآباد،15مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) حیدرآباد پولیس نے انتباہ دیا ہے کہ کورونا وائرس کو لیکر غلط خبریں اور افواہیں پھیلائیں گے ، انہیں ایک سال کی جیل ہوسکتی ہے۔ پولیس کمشنر انجنی کمار نے کہا کہ غلط خبریں اور افواہیں ، معاشرے کے لیے نقصاندہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو لوگ وائرس کو لیکر سوشل میڈیا پر غلط معلومات پھیلا رہے ہیں اور ڈر کا ماحول بنا رہے ہیں۔ انہیں نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ایکٹ سزا ملے گی۔ اس ایکٹ کے تحت ایک سال تک کی سزا اور جرمانہ ہوسکتا ہے۔

اس ایکٹ کی دفعہ 54 میں کہا گیا ہے، جو کوئی آفات یا اس کی شدت یا اس کے نتائج کو لیکر غلط معلومات پھیلا رہا ہے، وہ قصوار پائے جانے پر سزا دی جاسکتی ہے۔ اسے ایک سال تک جیل یا جرمانے کے ساتھ ایک سال کی جیل ہوسکتی ہے۔

Tags:

You Might also Like