Type to search

ٹیکنالوجی

ون پلس کانسپٹ ون اسمارٹ فون ہندوستتان آرہا ہے

ٹیکنالوجی ڈسک،1 فبروری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ون پلس نے حال ہی میں کمپیوٹر الیکٹرانک شو کے دوران اپنا کانسپٹ اسمارٹ فون  پیش کیا ہے۔ حالانکہ اسکی فروخت شروع نہیں ہوئی ہے۔ اور نہ ہی اسکی قیمت کا اعلان کیا گیا ہے۔ون پلس کانسپٹ ون اسمارٹ فون میک لارن سے انسپائریڈ ہے اور اسکے لیے کمپنی نے مک لارن میں دی جانی والی ٹیکنالوجی کا بھی استعتمال کیا ہے۔ مک لارن کے سن روف کی طرح اس اسمارٹ فون کا ریئر کیمرہ مک لارن ماڈیول بھی چھپ جاتا ہے۔ یعنی کیمرہ اگر استعمتال میں نہ ہو تو دیکھے گا ہی نہیں۔

ون پلس کانسپٹ ون میں وینشنگ کیمرا سیٹ اپ دیا گیا ہے۔ فون کا بیک پینل بھی مک لارن کی سیٹ سے انسپائر ہے برحال اب اس اسمارٹ فون کو ہندوستان لایا جارہا ہے۔ ون پلس کے لیے ہندوستاتن ایک بڑا بازار ہے۔ کمپنی یہاں کے فینس کو مایوس نہیں کرنا چاہتی ہے۔ فبروری 8 سے 14 فبروری کے درمیان ون پلس کانسپٹ ون اسمارٹ فون کو دہلی، ممبئی اور بنگلور کے ون پلس ایکسپرینس اسٹور میں شو کیس کیا جائے گا۔ حالانکہ اسے آپ خرید نہیں سکیں گے۔ پراڈکٹ بریفنگ سیشن میں ون پلس کے فینس اسے دیکھ پائیں گے۔

فبروری 8 کو کمنی چنندہ لوگوں کے لیے چار گھنٹے کا بریفنگ سیشن منعقد کررہی ہے۔ اسکے لیے رجسٹریشن کرنا ہوگا۔ اس سیشن میں ون پلس فینس سیدھے کمنی کی ٹیم کے ساتتھ اس ڈیوائس کو لیکر سوال پوچھ سکتے ہیں۔ ون پلس کانسپٹ ون اسمارٹ فون کو کمپنی لانچ کب کریں گی یہ فی الحال صاف نہیں ہے۔آپ کو بتادیں کہ کافی لمبے وقت سے ون پلس کانسپٹ اسمارٹ فون پر کام کررہی تھی۔ اب اسے پیش کیا گیا ہے۔ لیکن اب لوگ اسکی قیمت جاننا چاہتے ہیں۔

Tags:

You Might also Like