Type to search

فیشن

بیس سال پہلے آج ہی کے دن لارا دتہ نے جیتا تھا مس یونیورس کا تاج

lara-dutta-miss-universe

فیشن ڈسک،12مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) لارا دتا نے سال 2000 میں مس یونیورس کا تاج اپنے نام کیا تھا اور اج وہ اپنی اس جیت کے 20سال پورے ہوجانے کا جشن منا رہی ہے۔ ایسے میں انہوں نے مس یونیورس کے اپنے سفر کی کچھ تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔ لارا دتہ کی یہ اندیکھی تصویریں آپکو بھی بہت پسند آئیں گی۔

انہوں نے مس یونیورس کے الگ الگ راؤنڈس کی تصویریں شیئر کی ہیں۔ اسکے ساتھ انہوں نے کیپشن میں لکھا، آج اس دن کو 20 سال ہوگئے۔ 12مئی 2000 نیکوسیا ، قبرص۔ یونیورس سے مجھے یہ خوبصورت تحفہ ملا تھا۔ میں اس تحفے کے لیے آج تک شکر گذار ہوں۔

دراصل سال 2000 میں اس بیوٹی کانٹیسٹ کا انعقاد قبرس کے نیکوسیا میں ہوا تھا۔ پہلی تصویر میں لارا دتہ سنپل وائٹ ون شولڈر فیگر ہینگینگ گاؤن میں نظر آرہی ہے اور انہوں اسکے ساتھ کسی طرح کی کوئی جیولری نہیں پہنی ہوئی ہے۔

دوسری تصویر میں لارا دتہ سوئم سوٹ میں نظر آرہی ہے۔ اس راؤنڈ کے لیے انہوں نے پنک کلر کی بکنی پہنی تھی۔ تیسری تصویر میں لارا دتا خوبصورت لال رنگ کے ون شولڈر فیگر ہینگینگ گاؤن میں نظر آرہی ہے۔ جسے انہوں نے میچینگ اسٹائل کے ساتھ کیری کیا ہے۔ وہیں آخری تصویر میں لارا کو مس یونیورس کا تاج پہنایا جارہا ہے۔

فوٹو : لارا دتہ کے انسٹاگرام سے لی گئی۔

Tags:

You Might also Like