Type to search

اسپورٹس

اولمپک ٹیسٹ ایونٹ: ہندوستان نے جاپان کو 1-2 سے دی شکست

نئی دہلی،17اگسٹ(ایجنسی) ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم نے ہفتہ کو یہاں اولمپک ٹیسٹ ایونٹ کی شاندار شروعات کرتے ہوئے پہلے میچ میں جاپان کو 1-2 سے شکست دی۔ ہندوستان نے یہاں اوئی ہاکی اسٹیڈیم میں ہوئے ایک سخت مقابلے میں میزبان ٹیم کو 1-2 سے شکست دی۔ مہمان ٹیم کے لیے ڈیفنڈر گرجیت نے دونوں گول کیے۔ جبکہ جاپان کے لیے ایک واحد گول ایمی نے کیا۔

ہندوستانی ٹیم کی دمدار شروعات کی طرف پہلے منٹ سے ہی حملہ آور کھیل دیکھایا۔ اسکے نتائج اس سے پہلے کوارٹر میں ہی ملا۔ 9ویں منٹ میں گرجیت نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلادی۔ مہمان ٹیم حالانکہ اس برتری کو زیادہ دیر تک بنائے نہیں رکھ پائی دوسرے کوراٹر کی شروعات میں ہی جاپان نے برابری کا گول کیا۔

Tags:

You Might also Like