Type to search

بزنس

اولا اپنے مسافر اور ڈرائیور کی حفاظت کے لئے 500 کروڑ خرچ کرے گی

Ola 'Ride Safe India

نئی دہلی، 6 جون (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ایپ پر مبنی ٹیکسی خدمات انجام دینے والی کمپنی اولا (او ایل اے) نے کہا کہ کوویڈ 19 وبا کی وجہ سے عالمی سطح پر مختلف حفاظتی اقدامات پر 500 کروڑ روپئے خرچ کرے گی۔ اولا نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس نے لاک ڈاون کی پابندیوں میں نرمی کے بعد پھر سے آپریشن شروع کردیا ہے- کمپنی اب 200 سے ذیادہ شہروں میں خدمات دینے لگی ہے-

ہندوستان کے بڑے موبلٹی پلیٹ فارم اور دنیا کی سب سے بڑی رائڈ ہیلنگ کمپنیوں میں سے ایک اولا نے ہفتہ کے روز اپنے نئے قدم ’رائڈ سیف انڈیا‘ کا آغاز کیا۔

مسافروں اور ڈرائیور- پارٹنرس کو محفوظ موبلٹی فراہم کرنے کے لئے عالمی سطح پر متعدد اقدامات کے لئے اگلے سال 500 کروڑ روپئے دینے کا وعدہ بھی کیا ہے۔

بتادیں کہ اب ان لاک 1 لاگو کیا گیا ہے جسکے تحت لوگوں کو بہت سی رعایت دی گئی ہے- اس درمیان لوگوں کو وائرس سے بچنے کے لیے تمام احتیاط برتنا ضروری ہے- کمپنی بھی اپنی طرف سے اس سمت میں قدم اٹھا رہی ہے-

 

اولا کے ترجمان آنند سبرامنیم نے آج محفوظ موبلٹی حل مہیا کرانے کے لئے اولا کی مسلسل کوششوں کے بارے میں کہا ’’ موبلٹی معاشی اور معاشرتی ترقی کا اصل مرکز ہے اور اس وقت ملک کو ضروری اقدامات کئے جانے اور پائیداراختراع کی ضرورت ہے۔