Type to search

آٹو موبائل

اوکناوا نی لانچ کیا الیکٹرک اسکوٹر، قیمت 60 ہزار

آٹو ڈسک،9 نومبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) جاپان کی کمپنی اوکناوا نے ہندوستان میں اپنا نیا الیکٹرک اسکٹور اوکناوا لائٹ ہندوستان میں لانچ کیا ہے۔ ہندوستان میں اس الیکٹرک اسکوٹر کی قیمت 59990 روپے ہے۔ اس اسکوٹر کو حال ہی میں ہندوستان میں ٹیسٹنگ کے دوران دیکھا گیا تھا۔ یہ ایک سولو اسپیڈ اسکوٹر ہے جسے خاص طور پر نوجوان اور ویمن کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اسکوٹر سے شہر کے اندر کم دوری کا سفر طے کیا جاسکتا ہے ۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ ایک یوزر فرینڈلی اسکوٹر ہے۔

اسکوٹر میں لیتھیم۔ آئین بیٹری دی گئی ہے جو ڈیٹاچ کی جا سکتی ہے۔ اوکناوا لائٹ اسکوٹر 3 سال کی بیٹری اور موٹر کی ویرینٹی کے ساتھ آتا ہے۔ یہ اسکوٹر خواتین کے لیے بھی چلانے میں کافی آسان ہے۔

فیچرس
فیچرس کی بات کریں ، تو اس اسکوٹر میں فل ڈیجیٹل انسٹرومنٹ کلسٹر، تین رائڈنگ موڈس، (لو، ہائی اور اکسیڈ) اور ڈسپلے پر بڑا اسپیڈو میٹر اور ٹیکومیٹر اور پش بٹن اسٹارٹ / اسٹاپ جیسے فیچرس ملتے ہیں۔

بیٹری
اس اسکوٹر میں 250 واٹ بی ایل ڈی سی موٹر دیا گیا ہے جو واٹر پروف ہے۔ یہ الیکٹرک موٹر 40 والٹ، 1.25 کے ڈبلیو ایچ لیتھیم آئین بیٹری دی گئی ہے جو اینٹی تھفٹ میکانزم کے ساتھ آتا ہے۔ یہ الیکٹرک اسکوٹر 25 کلومیٹر فی گھنٹہ کی ٹاپ اسپیڈ کے ساتھ آتا ہے۔

Tags:

You Might also Like