Type to search

تلنگانہ

کورونا وائرس: لاک ڈاؤن کے درمیان اویسی نے جمعہ کی نماز کو لیکر مسلمانوں سے کی اپیل

حیدرآباد،27مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ملک میں کورونا وائرس کے انفیکشن کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ اسے دیکھتے ہوئے حکومت نے 21 دنوں کے لیے ملک بھر میں لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے۔ ساتھ ہی لوگوں سے سوشل ڈیسٹینسنگ کی اپیل کی گئی ہے۔ باوجود اسکے انفیکشن کی تعداد کم نہیں ہور ہی ہے۔ اس درمیان اے آئی ایم آئی ایم کے رہنما اور ایم پی اسد الدین اویسی نے مسلمانوں سے ظہر کی نماز گھر میں ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔ اویسی نے اپنے ٹیوٹ میں لکھا۔ سبھی مسلمانوں سے میری اپیل ہے کہ کل بروز جمعہ ، گھر پر ظہر کی نماز ادا کریں اور مساجدوں میں جمع ہونے کی شکل نہ بنائے۔ اس لڑائی میں آگے بڑھنے کا ایک واحد طریقہ ہے معاشرتی دوری بنائے رکھنا۔ ہمیں بڑی مجالس کو روکنا ضروری ہوگا۔

 

اویسی نے آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ (اے آئی ایم پی ایل بی) کی طرف سے کی گئی اپیل پر یہ ردعمل دیا۔ مسلم پرسنل لا بورڈ کی طرف سے کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس وبا کے مدنظر مسلمانوں کو مساجد میں جمعہ کی نماز ادا کرنے کے بجائے گھر پر ظہر کی نماز ادا کرنے کی اپیل کی جاتی ہے۔ ایک ساتھ کی جانے والی نمازوں کے لیے باہر مت نکلے اور گھروں میں ہی رہے۔ اپنے ساتھی شہریوں کو کورونا وائرس کے خطرے سے بچانے کے لیے یہ قدم بہت ضروری ہے۔

Tags:

You Might also Like