Type to search

تلنگانہ

حیدرآباد: کورونا وائرس کے مدنظر ہاسپٹل میں کورنٹائن کیے گئے لوگوں نے وارڈ میں ساتھ پڑھی نماز

حیدرآباد،2اپریل ( اے این آئی) ملک میں کورونا وائرس کا قہر لگاتار بڑھتا جارہا ہے دن بہ دن کورونا وائرس کے معاملوں کی تعداد بڑھنے اور مریضوں کی موت کا سلسلہ جاری ہے۔ کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے پی ایم مودی نے 24 مارچ کو ملک بھر میں لاک ڈاؤن کا اعلان کرتے ہوئے سوشل ڈیسٹینسنگ کو فالو کرنے کے ہدایات دیئے تھے۔ تلنگانہ میں کورونا وائرس کے مدنظر کورنٹائن کرکے رکھے گئے ہاسپٹل میں ایک وارڈ میں ساتھ نماز پڑھتے نظر آئے۔

نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق تلنگانہ میں کچھ لوگوں کو حیدرآباد کے گاندھی ہاسپٹل میں کورنٹائن کرکے رکھا گیا ہے۔ ان لوگوں نے ہاسپٹل کے وارڈ میں ہی نماز پڑھی۔

کچھ دن پہلے دہلی کے نظام الدین واقع مرکز میں شامل ہونے والے چھ لوگوں کی تلنگانہ میں وائرس سے موت ہوگئی تھی۔ تلنگانہ سی ایم آفس کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ دو لوگوں کی موت گاندھی ہاسپٹل میں ہوئی، ایک۔ ایک شخص کی موت دو نجی ہاسپٹلس میں اور ایک شخص کی موت نظام آباد اور ایک شخص کی موت گدوال شہر میں ہوئی۔

Tags:

You Might also Like