Type to search

ٹی وی اور فلم

نصرت جہاں پہلی شادی کی سالگرہ پر شوہر کے ساتھ رومانٹک انداز میں نظر آئی

Nusrat Jahan & Nikhil Jain celebrate first wedding anniversary

فلمی ڈسک،19جون(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) اداکارہ اور ٹی ایم سی رکن پارلیمنٹ نصرت جہاں کی نکھل جین سے شادی کو ایک سال ہوگیا ہے- نصرت جہاں اور نکھل جین نے پچھلے سال 19 جون کو ترکی کے بوڈرم میں شادی کی تھی اور ان کی شادی کافی سرخیوں میں رہی تھی- اب نصرت جہاں نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کیا ہے جس میں انہوں نے اپنی شادی کے ایک سال کے سفر کو پیش کیا ہے- نصرت جہاں کی نکھل جین کی پہلی ویڈنگ اینورسری کی یہ ویڈیو خوب وائرل ہورہا ہے-

نصرت جہاں نے اپنی پہلی ویڈنگ اینورسری شوہر نکھل جین کے ساتھ ایک فوٹو شیئر کی ہے- جس میں وہ رومانٹک انداز میں نظر آرہی ہے- نصرت جہاں نے اس فوٹو کے ساتھ میسج لکھا ہے- تم ہی میرا آج ہو تم ہی میرا کل ہو، میں تمہیں ہمیشہ دل سے پیار کرتی رہوں گی کیونکہ پریم کہانیاں کبھی ختم نہیں ہوتی ہے- شادی کی سالگرہ مبارک مائی لو-

نکھل جین نے نصرت جہاں کے لیے اپنے انسٹاگرام پر میسج لکھا ہے- ایک سال تو کچھ بھی نہیں ہے- میں تہمارے ساتھ پوری عمر گذارنا چاہتا ہوں- ہپی لو انیورسری ، یہی نہیں انہوں نے نصرت جہاں کو مسکان کی بھی خوب تعریف کی ہے-

نصرت جہاں ہندوستان میں کم عمر نومنتخب ارکان پارلیمنٹ میں شامل ہیں۔ سیاست میں آنے سے پہلے وہ بنگالی فلموں کی ایک مشہور اداکارہ رہیں۔

 

View this post on Instagram

 

Your smile makes me tick, Forgive me i cant take u any other way. Your smile means the world to me! @nusratchirps

A post shared by Nikhil Jain (@nikhiljainoffcl) on

نصرت نے ایک انٹرویوں میں بتایا تھا کہ ان کے لیے سیاست ایک بڑی ذمہ داری کا کام ہے۔ انتخاب جیت کر پارلیمنٹ میں جانے کے فوراً بعد انہوں نے ایک ہندو/جین صنعت کار نکھل جین سے شادی کی۔ جہاں انہیں بعض مذہبی رہنماؤں نے غیر مذہب لڑکے سے شادی کرنے تنقیدوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Tags:

You Might also Like