Type to search

ٹی وی اور فلم

چھوری ہارر فلم ، نصرت بھروچہ نے سائن کی ہارر فلم

چھوری

فلمی ڈسک،29مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) فلم پیار کا پنچنامہ سے ناظرین کے درمیان اپنی زبردست پہچان بنانے والی اداکارہ نصرت بھروچہ لاک ڈاؤن کے دوران بھی لگاتار بحث میں بنی ہوئی ہے۔ عید کے موقع پر انہوں نے گھر پر میٹھی کھیر بنائی تھی، جسکی تصویر فینس کے درمیان کافی وائرل ہوئی تھی۔ عید پر انہیں فینس کی طرف سے کافی ساری دعائیں ملی تھی۔

اداکارہ نصرت بھروچہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک بڑی معلومات شیئر کی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وہ چھوری نام کی ایک ہارر فلم کرنے جارہی ہے۔ جسے وشال فوریا ڈائریکٹ کریں گے۔

اداکارہ نصرت بھروچہ چھوری کے لیے بہت پرجوش ہے۔

فلم کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ فلم چھوری کا حصہ بننے کے لیے کافی پرجوش ہوں۔

چھوری کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ سوسائٹی کو آئینہ دیکھاتی ہے۔

اس سے ہر قسم کے ناظرین جڑپائیں گے۔

میں وشال کے ساتھ کافی وقت سے کام کرنا چاہتی تھی

اور مجھے خوشی ہے کہ ہم نے آخر کار ہاتھ ملا ہی لیا ہے۔

Tags:

You Might also Like