Type to search

فیشن

ریڈ کارپٹ پر دیکھی نصرت بھروچہ کا زبردست بولڈ انداز

فیشن ڈسک،3فروری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) اداکارہ نصرت بھروچہ بولڈ لک کو اپنانے سے کبھی کتراتی نہیں ہے۔ اسکی جھلک انکے سوشل میڈیا فوٹوز میں صاف نظر آتی ہے۔ ویسے ریڈ کارپٹ پر بھی انکا لک ہمیشہ گلیمرس اور ہاٹنیس کا تڑکا لگا ہوا ہوتا ہے۔ اداکارہ نےاس معاملے میں ممبئی میں منعقد فلم فیئر ایوارڈ کارٹین ریزر کے دوران بھی مایوس نہیں کیا۔

نصرت ریڈ کارپٹ پر پائن گرین کلر کی ڈریس پہن کر پہنچی تھی۔ اس ون شولڈر ڈریس کا سب سے سپر سیکسی پارٹی سائڈ سلٹ تھی جو اپر ویسٹ لائن تک تھی۔ سلٹ کے پارٹ کو جوڑنے کے لیے دو براؤن چھوٹے بیلٹ کا استعمال کیا گیا تھا۔

اداکارہ نے ڈریس کے ساتھ گولڈن ایئرکفس اور ایک ہاتھ میں بریسلٹ پہنا تھا۔ انکی ڈیزائن فلورل تھی۔ وہیں بالوں کو انہوں نے ون سائڈ سلک اسٹائل دیا تھا۔ ہمیشہ کی طرح اس ڈریس کے ساتھ بھی نصرت ہائی ہیلس پہنی ہوئی تھی۔

میک اپ کی بات کریں تو نصرت نے نیوڈ میک اپ کو منتخب کیا تھا، انہوں نے اپنے گالوں کو بلشر سے ہائی لائٹ کیا تھا۔ اداکارہ نے خود بتایا کہ انہیں تیار ہونے میں قریب تین گھنٹے کا وقت لگا۔

نصرت کی مانیں تو وہ اس لک کو معمولی لیکن سیکسی رکھنا چاہتی تھی۔ حالانکہ ریڈ کارپٹ پر بات کرتے ہوئے انہوں نے خود یہ بات ظاہر کی کہ انہیں امید ہے کہ انکا لک زیادہ سیکسی نہ ہوگیا ہو۔ ویسے اگر ہماری مانیں تو سیکسی لک پانے میں نصرت پوری طرح کامیاب ہوئی ہے۔

Tags:

You Might also Like