Type to search

ٹی وی اور فلم

روی تیجا کی فلم ٹائیگر ناگیشور راؤ سے نوپور سینون کا ساؤتھ ڈیبیو

فلم ٹائیگر ناگیشور راؤ

اداکارہ کریتی سینون کی بہن نوپور سینون اب فلموں میں قدم رکھنے کے لیے تیار ہیں اور ساؤتھ فلم انڈسٹری سے ڈیبیو کر رہی ہیں۔

نوپور سینون کی پہلی فلم ‘ٹائیگر ناگیشورا راؤ کا پہلا لک پوسٹر جاری کر دیا گیا ہے۔

اکتوبر 20 کو دسہرہ پر ریلیز ہونے والی اس فلم میں نوپور سینون کے ہیرو روی تیجا ہیں۔


فلمی ڈسک، 30 اگسٹ (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) اداکارہ کریتی سینون کی خوشی کی کوئی حد نہیں ہے۔ ایک طرف جہاں انہوں نے حال ہی میں بہترین اداکارہ کا نیشنل ایوارڈ جیتا، وہیں دوسری طرف انکی بہن نوپور سینون ساؤتھ میں ڈیبیو کررہی ہیں-

 

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Kriti (@kritisanon)

 

 

اداکارہ نوپور جلد ہی روی تیجا کی فلم ٹائیگر ناگیشور راؤ میں نظر آئیں گی- فلم سے انکا فرسٹ لک ریلیز کردیا گیا ہے- کریتی سینون اس موقع پر بے حد فخر محسوس کررہی ہیں-

 

 

انہوں نے ٹائیگر ناگیشور راؤ کی فلم سے بہن نوپور کا فرسٹ لک اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا، اور لکھا، اپنی بہن کی پہلی پین انڈیا فلم ٹائیگر ناگیشور راؤ کا پہلا پوسٹر لانچ کرنے سے ذیادہ میرے لیے اور کچھ فخر والی بات نہیں ہے-

 

 

ملیئے ہمارے ٹائیگر کے پیار سے- ٹائیگر ناگیشور راؤ کی خوبصورت دنیا کی پیاری سارا سے آپ کو ملاوا رہی ہوں-

 

فلم کے فرسٹ لک پوسٹر میں نوپور سینون ٹرین میں بیٹھی کھڑکی سے باہر جھانکتی نظر آرہی ہے- اور وہ بہت خوبصورت لگ رہی ہے-

 

 

نوپور سینون نے کئی میوزک ویڈیوز میں کام کیا ہے- وہ اکشے کمار کے ساتھ بھی کچھ میوزک ویڈیو میں نظر آچکی ہے- اور ان گانوں کی سنگر بھی ہے-

 

 

اسکے علاوہ وہ ویب سیریز پاپ کون، میں بھی نظر آئی تھی- لیکن ٹائیگر ناگیشور راؤ نوپور کی پہلی فلم ہے-

 

 

 

اس فلم کو وامسی ڈائریکٹ کررہے ہیں- انہوں نے ہی اسکی کہانی لکھی ہے، فلم میں روی تیجا لیڈ رول میں ہے- فلم میں گائتری بھردواج اور انوپم کھیر بھی نظر آئیں گے-

 

 

 

 

فلم ٹائیگر ناگیشور راؤ کو پین انڈیا سبھی زبانوں میں ریلیز کیا جائے گا- یہ فلم 20 اکتوبر کو دہسرہ کے موقع پر ریلیز ہوگی-

 

 

 

بتادیں کہ اکشے کمار اور نپور سینون کا بی پراک کا گانا فی الحال سال 2019 میں ریلیز ہوا تھا۔ جس نے لوگوں کو خوب تفریح کیا تھا۔ جسکے بعد اس گانے کا دوسرا پارٹ فی الحال 2 بھی ریلیز ہوچکا ہے۔

 

 

بالی ووڈ اداکارہ کریتی سنون کی بہن نوپور سنون نے اکشے کمار کے ساتھ ’فی الحال’ اور فی الحال 2’ میوزک ویڈیو کے ذریعہ پوری دنیا میں شہرت حاصل کی۔

 

 

انٹرنیٹ پر دستیاب معلومات کے مطابق نوپور سنون کی پیدائش 15 ڈسمبر 1993 میں نئی دہلی میں ہوئی۔ انکے والد کا نام راہول سنون اور والدہ کا نام گیتا سنون ہے، انکی بڑی بہن کا نام کریتی سینون ہے جو بالی ووڈ اداکارہ ہے۔ نپور ایک سنگر ہے اور یوٹیوب کی سینسیشن ہے۔

Tags:

You Might also Like