Type to search

بزنس

گراہک تعداد اور 4 جی ڈاون لوڈ سپیڈ میں نمبر ون ہے ریلائنس جیو : ٹرائی

۔ ریلائنس جیو نے مارچ میں 79 لاکھ سے زیادہ نئے موبائل گراہک جوڑے
۔ 4جی ڈاون لوڈ سپیڈ میں جیو اور اپ لوڈ میں وی آئی انڈیا نے بازی ماری
۔ جیو کی 4 جی ڈاون لوڈ سپیڈ ایئر ٹیل سے 4 گنا تو وی آئی انڈیا سے 3 گنا سے بھی زیادہ ہے
۔ ایئر ٹیل 4 جی اپ لوڈ اور ڈاون لوڈ سپیڈ میں تیسرے نمبر پر کھسکا


نئی دہلی۔ 20؍ جون (پریس نوٹ) ٹرائی کے ذریعہ جاری اعدادو شمار کے مطابق، بھارت کی سب سے بڑی ٹیلی مواصلاتی کمپنی ریلائنس جیو نے مارچ میں 79 لاکھ سے زیادہ موبائل یوزرس کا اضافہ کیا ، جو کہ مہینے کے دوران حریف کمپنی بھارتی ایئر ٹیل اور ووڈافون آئیڈیا کے ذریعہ جوڑے گئے کل گراہکوں سے بھی زیادہ ہے۔

اس دوران بھارتی ایئر ٹیل نے 40.5لاکھ اور ووڈافون آئیڈیا نے 10.8 لاکھ نئے وائر لیس یوزرس کو اپنے ساتھ جوڑا ہے۔ ریلائنس جیو کے مارچ میں 79.18لاکھ وائر لیس سبسکرائبر جوڑنے کے ساتھ ہی اس کا کنزیومر بیس تقریباً 42.29 کروڑ ہوگیا ہے۔ ایئر ٹیل کو یوزر بیس 35.23 کروڑ ہوگیا ہے اور ووڈا فون آئیڈیا کا کنزیومر بیس بڑھ کر 28.37 کروڑ ہوگیا۔

گذشتہ کئی سالوں سے ریلائنس جیو ڈاون لوڈ سپیڈ کے معاملے میں مسلسل نمبر ون 4 جی آپریٹر بنا ہوا ہے۔ ریلائنس جیو ایک بار پھر اوسط 4جی ڈاون لوڈ سپیڈ میں اول ثابت ہوئی۔ ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (TRAI) کے مئی ماہ کے اعداد و شمار کے مطابق جیو کی اوسط ڈاون لوڈ سپیڈ 20.7 ایم بی پی ایس ماپی گئی۔

پچھلے ماہ یعنی اپریل میں ریلائنس جیو کی اوسط4 جی ڈاون لوڈ سپیڈ20.1 ایم بی پی ایس تھی۔ ٹرائی کے مطابق مئی میں بھارتی ایئر ٹیل کی کارکردگی میں گراوٹ درج کی گئی ۔ ایئر ٹیل کی اوسط 4 جی ڈاون لوڈ سپیڈ اپریل کے 5.0 ایم بی پی ایس کے مقابلے مئی میں 4.7 ایم بی پی ایس رہی۔ ایئر ٹیل کے مقابلے ریلائنس جیو کی ڈاون لوڈ سپیڈ چار گنا سے بھی زیادہ رہی ۔ بھارتی ایئر ٹیل کے لئے یہ پریشانی کا سبب ہے کیونکہ ڈاون لوڈ سپیڈ کے معاملے میں وہ تیسرے نمبر پر کھسک گیا ہے۔

ووڈا فون آئیڈیا جو اب وی آئی انڈیا کے نام سے جانے جاتے ہیں ،ان کے اعداد و شمار پہلی بار مشترکہ طور سے شائع کئے گئے ہیں۔ اعداد وشمار کے مطابق مئی ماہ میں کمپنی کی اوسط ڈاون لوڈ سپیڈ 6.3ایم بی پی ایس ریکارڈ کی گئی۔ اس سے پہلے دونوں کمپنیوں کے اعداد و شمار الگ الگ شائع ہوتے تھے۔

مئی میں 6.3 ایم بی پی ایس کے ساتھ وی آئی انڈیا اوسط 4 جی اپ لوڈ سپیڈ چارٹ میں سب سے اوپر رہا۔ دوسرے نمبر پر ریلائنس جیو نے بازی ماری اس کی اپ لوڈ سپیڈ 4.2 ایم بی پی ایس رہی۔ ایئر ٹیل کی اوسط 4 جی اپ لوڈ سپیڈ کے معاملے میں بھی تیسرے نمبر پر رہا۔ کمپنی کی مئی ماہ کی اوسط اپ لوڈ سپیڈ 3.6 ایم بی پی ایس ناپی گئی۔ ٹرائی کے ذریعہ اوسط رفتار کی پیمائش مائی سپیڈ ایپلی کیشن کی مدد سے اکٹھا ریئل ٹائم اعداد و شمار کی بنیاد پر کی جاتی ہے۔

Tags:

You Might also Like