Type to search

قومی

سینئر صحافی ونود دوآ کے خلاف غداری کا معاملہ درج

صحافی ونود دوا

نئی دہلی، 12 جون (ذرائع) سینئر صحافی ونود دوا کے خلاف شملہ میں غداری کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ یہ مقدمہ تعزیرات ہند کی دفعہ 124 (اے)، 268، 501، 505 کے تحت معاملہ درج کیا ہے۔ اس معاملے میں اجے شیام نام کے شخص نے شملہ کے کمارسین پولیس اسٹیشن میں شکایت دی تھی- اور انہیں سنیچر کے روز جانچ میں شامل ہونے کے لئے سمن بھیجا گیا ہے۔

مسٹر دوآ نے اپنے فیس بک پیج پر جمعہ کو اس کی اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ شملہ پولیس نے صبح انہیں ایک نوٹس دیا اور کل صبح دس بجے پوچھ گچھ کے لئے کمارسین تھانے طلب کیا ہے۔ انہوں نے پولیس نوٹس کی کاپی بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے-

اس سے پہلے دہلی پولیس نے بی جے پی کے ترجمان نوین کمار کی شکایت پر دوا کے خلاف ایف آئی آر درج کی تھی- کمار نے الزام لگایا تھا کہ دوا فیک نیوز پھیلا رہے ہیں اور فرقہ وارانہ تشدد کو بھڑکا رہے ہیں-

مسٹر کمار نے ان پر الزام لگایا ہے کہ انہوں نے دلی فسادات جیسے حساس معاملے پر سوچ سمچھ کر افوا اور غلط اطلاع پھیلانے کا کام کیا۔ اس معاملے میں دلی کی سیشن عدالت نے بدھ کو عبوری ضمانت دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی پولیس کو یہ حکم بھی دیا گیا ہے کہ آئندہ سماعت تک مسٹر دوآ کے خلاف کوئی بھی سخت کارروائی نہ کرے۔

واضح رہے کہ دلی میں مسٹر دوآ کے خلاف ایف آئی ر درج کئے جانے کے بعد کئی سینئر اور معروف صحافیوں نے ناراضگی ظاہر کیا تھا۔ ’ایڈیٹرس گلڈ آف انڈیا‘اور مہاراشٹر ٹیلی ویژن جرنلسٹ ایسوسی ایشن نے مسٹر دوآ ی حمایت میں بیان جاری کیا تھا۔ گلڈ نے کہا تھا کہ مسٹر دوا پر حملہ دراصل ان کے بولنے کی آزادی پر حملہ ہے اور یہ ایک طرح سے انہیں پریشان کرنے کا طریقہ ہے۔