Type to search

ٹی وی اور فلم

ایکتا کپور کی پریشانی میں اضافہ، ٹرپل ایکس 2 کو لیکر ایک اور شکایت

ekta kapoor alt balaji

ٹی وی ڈسک،6جون(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ٹی وی کی مشہور پروڈیوسر اور ہدایتکار ایکتا کپور کی مشکلیں کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہے۔ انکی نئی ویب سیریز ٹرپل ایکس 2، ان کے لیے مصیبت کی جڑ بنتی جارہی ہے۔ دراصل ٹرپل ایکس 2 کو لیکر کچھ سابق فوجیوں کی طرف سے پالم وہار پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی گئی ہے۔ بتادیں کہ ٹرپل ایکس 2 فون کے جوانوں کی زندگی پر مبنی ہے اور اس ویب سیریز پر سخت اعتراض کیا جارہا ہے۔

بالی ووڈ لائف ڈاٹ کام میں شائع ایک خبر کے مطابق شہید ویلفیر فاؤنڈیشن کے صدر ٹی سی راؤ نے کہا کہ فوج کے جوان ملک کے لیے اپنے جانوں کی قربانی دیتے ہیں، لیکن اس ویب سیریز کے پروڈیوسر اور ہدایتکار ہے کہ فوج کے جوان جب سرحدوں پر خدمت کرتے ہیں، تب اس وقت انکی بیویاں گھر پر دیگر مردوں کے ساتھ تعلقات کرتی ہیں۔

انہوں نے آگے کہا، یہ بے حد قابل اعتراض ہیں اور یہ ہمارے مسلح افواج کا حوصلہ گرسکتا ہے۔  وہیں شہد ویلفیر فاؤنڈیشن کے دیگر ارکان میجر ایس این راؤ نے کہا کہ ہریانہ جیسے ریاست میں 3.70 لاکھ سے ذیادہ فوج کے جوانوں کی توہین ہے۔ یہ انکے اور ہمارے جیسے سابق فوجیوں کی بے عزتی ہے۔ اگر ایکتا کپور ویب سیریز سے قابل اعتراض مناظر نہیں ہٹائیں گی تو ہم اپنا احتجاج تیز کریں گے۔

پالم وہار پولیس اسیٹشن کے ایس ایچ او راجیندر کمار نے اس متعلق میں شکایت ملنے کی تصدیق کی ہے اور کہا کہ معاملے کی جانچ کی جارہی ہے۔ بتادیں کہ اس سے پہلے ٹی وی کا سبے متنازعہ شو بگ باس 13 کے سابق کنٹیسٹنٹ وکاس پاٹھک عرف ہندوستانی بھاؤ نے حال ہی میں ایکتا کپور اور انکی ماں شوبھا کپور کے خلاف ممبئی میں شکایت درج کرائی تھی۔

Tags:

You Might also Like