Type to search

اسپورٹس

نواک جوکوویچ نے اتنی بڑی رقم عطیہ کرکے ہندوستانی کھیل سپر اسٹارز کو مثال پیش کی

Novak Djokovic Covid-19

اسپورٹس ڈسک،میڈرڈ،29مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ورلڈ نمبر ون ٹینس کھلاڑی نواک جوکوویچ نے کورونا وائرس کے ساتھ لڑائی میں تعاون دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے اپنے ملک سریبا کو ایک بڑی رقم عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ ایک ایسی رقم ہے جسکے بارے میں سوچ کر بڑے ہندوستانی کرکٹر سپر اسٹارس اور بالی ووڈ ستارے حیران ہوجائیں گے۔ لیکن ان پر اسکا اثر بھی ہوگا یا نہیں ، نواک جوکوویچ کی اس رقم سے میڈیکل سامان خریدا جائے گا۔ نواک جوکوویچ نے سریبا کے نیوز چینل کو دیئے انٹرویو میں کہا کہ یہ پیسہ زندگی کو بچانے والے سانس لینے والے اور دیگر میڈیکل سامان کو خریدنے میں استعمال کیا جائے گا۔ 17 بار گرینڈ سلیم فاتح اس وقت اسپین کے ماربیلا میں پھنسے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا میں میرے ملک اور پورے عالم کے سبھی میڈیکل اسٹاف کو شکریہ کہنا چاہتا ہوں جو کورونا وائرس سے لڑائی میں لوگوں کی مدد کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا، بدقسمتی سے ہر دن ذیادہ لوگ اس سے ماتثر ہوتے جارہے ہیں۔ میں اور میری بیوی جیلینا اس بات کا منصوبہ بنا رہے ہیں تھے کہ ہم کیسے اپنے ضرورت مندوں کی مدد کرسکتے ہیں۔

نواک جوکوویچ نے کہا کہ جب میرا ملک بھی مسائل سے گذر رہا ہے تو میں میڈیکل سامان کی خرید کے لیے 10 لاکھ یورو کا عطیہ کرنے کا اعلان کرتا ہوں۔ ہندوستانی روپیوں میں یہ رقم قریب 8 کروڑ اور 38 لاکھ روپے ہوتی ہے۔
بتادیں کہ ہندوستانی ٹینس کھلاڑیوں کی طرف سے ابھی تک کوئی چھوٹی موٹے اعلان بھی نہیں ہوئے ہیں۔ پھر چاہے ثانیہ مرزا ہو یا لینڈر پیس ، یہ لوگ اپنی آمندی کے حساب سے تو مدد کا اعلان کرہی سکتے ہیں۔

فوٹو: نواٹ جوکوویچ کے ٹیوٹر اکاؤنٹ سے لی گئی۔

Tags:

You Might also Like