Type to search

اسپورٹس

نوواک جوکووچ خاتون افسر کو گیند مارنے کی وجہ سے یو ایس اوپن سے باہر

نوواک جوکووچ

اسپورٹس ڈسک،7ستمبر (ذرائع) دنیا کے نمبر ایک ٹینس کھلاڑی نوواک جوکووچ اتوار کو ہوئے یو ایس اوپن کے پری کوارٹر فائنل میں ایک خاتون اہلکار کو گیند مارنے کی وجہ سے ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے۔ بعد میں انہوں نے انسٹاگرام پر اسکے لیے معذرت چاہی۔ نوواک جوکووچ نے اس واقع کو کافی افسوسناک اور غلط بتایا۔

نوواک جوکووچ کے بارے میں امریکی ٹینس ایسوسی ایشن (یو ایس ٹی اے) نے بیان جاری کرکے اسکی تصدیق کی۔ گرینڈ سلیم میں یہ قاعدہ ہے کہ کوئی کھلاڑی کسی اہلکار یا ناظرین کو زخمی کرتا ہے تو اس پر جرمانہ لگانے کے ساتھ ہی اسے نااہل قرار دیا جاتا ہے۔ میچ ریفری نے نوواک کو اسکے لیے قصوروار پایا ہے۔

قوانین کے مطابق یو ایس اون کے پری کوارٹر مقابلے تک پہچنے میں نوواک کو جو رقم ملے گی۔ اس میں جرمانہ کے طور پر کٹوتی ہوگی۔ جوکووچ کی اس غلطی کے لیے انکی رینکینگ پوائنٹ بھی کم کی جائے گی۔ بتادیں کہ جوکووچ دنیا کے نمبر ایک کھلاڑی ہیں لیکن خاتون اہلکار کو گیند سے مارنے کی وجہ سے وہ ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔ جوکووچ کو اس خطاب کا مضبوط دعویدار مانا جارہا تھا لیکن اب وہ اس سے باہر ہوگئے ہیں۔