Type to search

اسپورٹس

کورونا وائرس: نواک جوکووچ نے اسپین میں توڑا لاک ڈاؤن، کیا لگے گا جرمانہ؟

نوواک جوکووچ

اسپورٹس ڈسک،6مئی (ذرائع) سریبا کے لیجنڈری ٹینس اسٹار نواک جوکووچ نے اسپین میں ایک ٹینس کورٹ پر جاکر لاک ڈاؤن کا قانون تورا، نواک جوکووچ نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو ڈالا ہے، جس میں ماربیلا شہر میں ایک ٹینس کلب میں وہ دوسرے شخص کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔ سریبا کے نواک جوکووچ اسی شہر میں رہ رہے ہیں۔ اسپین نے پیر کو لاک ڈاؤن میں کچھ ڈھیل دی ہے۔

کورونا وائس وبا کے پھیلنے کے بعد سے مارچ سے یہاں لاک ڈاؤن لاگو ہے۔ اب پیشہ ور کھلاڑیوں کو پریکٹس پر لوٹنے کی چھوٹ ہے، لیکن کھیل کلب اور اسٹیڈیم اگلے ہفتے تک بند رکھنے کے ہدایتات ہیں۔ ابھی یہ تصدیق نہیں ہے کہ ہدایات پر عمل نہیں کرنے پر ان پر جرمانہ لگایا جائے گا یا سزا دی جائے گی۔

حالانکہ پیوینٹے رومانو ٹینس کلب نے کھلاڑی کو کھیلنے کی اجازت دینے کے اپنے فیصلے پر معافی مانگ لی ہے۔ ہسپانوی ٹینس فیڈریشن نے بھی بیان جاری کرتے ہوئے وضاحت دی ہے۔ اس نے کہا کہ 11مئی تک کوئی بھی ٹینس کھلاڑی کورٹ پر واپسی نہیں کرسکتا۔ صرف اسے باہر انفرادی (انڈویزوئیل) ٹریننگ کی اجازت ہے۔

Tags:

You Might also Like