Type to search

اسپورٹس

ٹینس کھلاڑی نواک جوکووچ اور انکی اہلیہ کورونا مثبت

Novak Djokovic Covid-19

اسپورٹس ڈسک،23جون(ذرائع) دنیا کے نمبر ایک ٹینس کھلاڑی نواک جوکووچ منگل کو کورونا مثبت پائے گئے ہیں- اس سربیا ٹینس اسٹار نے بیلگریڈ پہچنے کے بعد گھر والوں کے ساتھ پیر کو کوویڈ 19 ٹیسٹ کروایا تھا- نواک جوکووچ کے ساتھ ساتھ انکی بیوی بھی کورونا مثبت پائی گئی ہے- حالانکہ راحت بھری خبر یہ ہے کہ بچے اس وبا کا شکار نہیں ہوپائے- اس سربیائی ٹینس ٹھلاڑی نے حال ہی میں سربیا اور کروشیا میں تماشائی مقابلہ کا انعقاد کروایا تھا، جہاں کئی کھلاڑی کورونا مثبت ملے تھے، جسکے بعد احتیاطی طور پر نواک جوکوچ نے اپنی جانچ کرائی تھی-

اس سے پہلے دنیا کے 19ویں نمبر کے ٹینس کھلاڑی گریگور دیمیتروف اور کروشیا کے بورنا کورک بھی کوویڈ سے متاثر پائے گئے تھے- جسکے بعد کروشیا کے زگریب میں چل رہا نمائشی ٹورنامنٹ منسوخ کردیا گیا- اس ٹورنامنٹ کے دوسرے مرحلہ کے فائنل میں دنیا کے نمبر ایک کھلاڑی نواک جوکووچ کو روس کے آندرے روبلیو سے کھیلنا تھا- نواک جوکووچ کے کوچ نے کہا تھا کہ گریگور دیمیتروف کی خبر چوکانے والی ہے اور اب ہر کسی کو ٹیسٹ کرانا ہوگا-

Tags:

You Might also Like