Type to search

ٹیکنالوجی

نوتھنگ ایئر 1 ٹی ڈبلیو ایس ایئر فون ہندوستان میں لانچ

نوتھنگ ایئر 1

نوتھنگ ایئر 1 ٹرو وائرلیس کی ہندوستان میں 5999 روپے قیمت
وائرلیس چارجینگ فیچر
برطانیہ کی نئی کمپنی ہے نوتھنگ


ٹیکنالوجی ڈسک،28 جولائی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) برطانیہ کا الیکٹرانکس برانڈ نوتھنگ ایئر 1 ٹرو وائرلیس اسٹیریو (ٹی ڈبلیو ایس) بالآخر لانچ کردیا گیا ہے۔ اور یہ ہندوستان میں 5،999 روپے میں خرید کے لیے دستیاب ہونگے۔

نوتھنگ ایئر 1 ٹرو وائرلیس ایئر فون 17 اگست سے فلپ کارٹ کے ذریعہ ہندوستان میں خرید کے لیے دستیاب ہونگے۔

نئے ٹی ڈبلیو ایس ایئر فون نوتھنگ نام کے ایک بالکل نئے برانڈ کا پہلا پروڈکٹ ہے۔ جو برطانیہ کا الیکٹرانکس برانڈ ہے۔

اس برانڈ کو ون پلس کے کو۔فاؤنڈر کارل پیئی نے شروع کیا ہے۔

ہندوستان میں اس قیمت پر یہ ٹرو وائرلیس ایئر فون ریئل می ، ژیوامی اور اوپو جیسے برانڈ کے ایئرفونز سے سیدھے ٹکر لیگا۔
یہ ایکٹیو نوئس کینلسیشن ( اے این سی ) اور وائرلیس چارجینگ جیسے پریمیم فیچرس سے لیس ہے۔

نوتھنگ ایئر 1 میں سویڈن کمپنی ٹین ایج انجینئرنگ کے اشتراک سے ڈیزائن اور تیار کیے گئے 11.6ایم ایم ڈائنامک ڈرائیورس کا استعمال کیا گیا ہے۔

 

نوتھنگ ایئر فون 1 کی قیمت اور دستیابی

یہ عالمی بازار کے مقابلے میں ہندوستان میں کافی کم قیمت میں لانچ کیے گئے ہیں۔ نوتھنگ ایئر 1 کی ہندوستان میں قیمت 5999 روپے ہے۔
امریکہ ، برطانیہ اور یوروپ میں انکی قیمت 99 پاؤنڈ (تقریبا 10200 روپے ) 99 ڈالر (تقریبا 7400 روپے) ،اور 99 یورو (تقریبا 8700 روپے) ہے۔

نوتھنگ ایئر 1 کے اسپیسیفیکیشنس
یو ایس بی ٹائپ۔سی پورٹ اور کیو آئی وائرلیس چارجینگ موڈ سپورٹ
کیس میں بیٹری سے پاور لینے کے لیے ایئر پیس مقناطیسی طریقے سے جڑتے ہیں۔
ایئر پیس پر بیٹری لائف 5.7 گھنٹے فی چارج
کیس کے ساتھ کل 34 گھنٹے تک ہونے کا دعوی
کمپنی کے مطابق 10 منٹ کے چارج پر 8 گھنٹے تک پلے بیک
چارجینگ انڈیکیٹر لائٹ
دیکھنے میں ایئر فون کافی پرکشش ہے۔
ایئر فون کا ڈیزائن ٹرانسپرنٹ (شفاف) ہے۔
نوئس کینسلیشن فیچر
فیچرس کو استمال کرنے اور کسٹمائز کرنے کے لیے کمپنی نے ایپ بھی بنایا ہے۔
ایپ کے ذریعہ ایکوالائزر سیٹینگس، فاسٹ پیرینگ ، اور فریم ویئر اپ ڈیٹ وغیرہ۔
اس میں پلے بیک ، نوئس کینسلیشن وہ ٹرانسپرینسی موڈ اور آواز کے آسان کنٹرول کے لیے ٹچ کنٹرول ملتے ہیں۔

ایئر بڈ کی لمبائی 28.9 ایم ایم ، چوڑائی ۔ 21.5 ، ڈپتھ ۔ 23.5 ایم ایم اور اسکا وزن 4.7 گرام ہے۔ وہیں کیس کا وزن 57,4 ہے۔

الٹرا لائٹ 4.7 گرام
پاور فل 11.6 ایم ایم اسپیکر ڈرائیور
ساؤنڈ ۔ ٹین اینج انجینئرنگ
ایکٹیو نوئس کینسلیشن
سننے کے لیے 34 گھنٹے

آئی او ایس / اینڈروئیڈ ایپ
فاسٹ پیریئنگ
آئی پی ایکس4 سپلیش پروف

بلوٹوتھ ورژن ۔ وی5.2
بلوٹوتھ پروفائلز ۔ اے2ڈی پی، اے وی آر سی پی، ایچ ایف پی

کلیئر وائس ۔ 3 ہائی ڈیفینیشن مائیکروفونز ، اے آئی پاورڈ انوائرنمینٹل نوئس کینسلیشن

خواہش مند حضرات اسے 17 اگسٹ سے فلپ کارٹ کے ذریعہ خرید سکیں گے۔

Tags: