Type to search

تلنگانہ

مشہور مزاح نگار وادیب مجتبی حسین کا انتقال کا حیدرآباد میں انتقال

Mujtaba Hussain

حیدرآباد،27مئی(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) مشہور اردو کے مصنف مجتبی حسین کا آج صبح حیدرآباد میں انتقال ہوگیا ہے- وہ 84 سال کے تھے- حسین کافی دن سے بیمارتھے- چہارشنبہ کی صبح قریب 9 بجے دل کا دورہ پڑنے کے بعد انکا انتقال ہوگیا- مجتبی حسین کو موجودہ دور کے بہترین اردو ادیبوں میں شمار کیا جاتا ہے-

بتادیں کہ کہ مزاح نگار،کالم نگارو ادیب مجتبی حسین  کی پیدائش15 جولائی 1936ء کو گلبرگہ میں ہوئی تھی۔ ابتدائی تعلیم گھر پر ہوئی۔ 1956ء میں عثمانیہ یونیورسٹی سے گریجویشن کیا۔ جوانی سے ہی انہیں طنزومزاح کی تحریروں کا ذوق تھا جس کی تکمیل کے لیے روزنامہ سیاست سے وابستہ ہو گئے اور وہیں سے ان کے ادبی سفر کا آغاز ہوا۔

1962ء میں انہوں نے محکمہ اطلاعات میں ملازمت کاآغاز کیا۔ 1972 میں دلی میں گجرال کمیٹی کے ریسرچ شعبہ سے وابستہ ہو گئے۔ دلی میں مختلف محکموں میں ملازمت کے بعد 1992ء میں سبکدوش ہو گئے۔ مجتبیٰ حسین ملک کے پہلے طنزومزاح کے ادیب ہیں جن کو حکومت نے بحیثیت مزاح نگار پدم شری کے باوقار اعزاز سے نوازا۔