Type to search

اسپورٹس

ٹاپ کھلاڑی کب ایک ساتھ نظر آئیں گے ، یہ ابھی واضح نہیں: بی سی سی آئی

اسپورٹس ڈسک،2جون (ذرائع) مہلک کورونا وائرس کا اثر کرکٹ دنیا پر بھی پڑا ہے اور ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ ٹیم انڈیا کے کھلاڑی کب ایک ساتھ نظر آئیں گے۔ یہی بات ہندوستانی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے خزانچی ارون دھومل نے کہی۔

بی سی سی آئی خزانچی ارون دھومل نے پیر کو کہا کہ انکی کرکٹ آپریشنس اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) کی ٹیمیں اعلی کرکٹرز کے لئے پریکٹس کیمپ منعقد کرنے پر کام کررہی ہے لیکن ابھی اسکی وقت کی حد طے نہیں کی جاسکتی۔

ہندوستان میں کوویڈ 19 سے متاثرہ کیس کی تعداد 2لاکھ کے قریب پہنچ چکی ہے۔ لیکن اب لاک ڈاؤن کھولنے کے لیے بھی حکومت راضی ہوگئی ہے۔

دھومل نے کہا کہ بورڈ نیشنل کیمپ کے لیے ایسی جگہ تلاش کرئے گا، جہاں کھلاڑیوں کی حفاظت کی پوری گیارنٹی ہو، انہوں نے کہا، اڑانیں ابھی شروع ہوئی ہیں۔ ہمیں دیکھنا ہوگا کہ حالات کیا رہتے ہیں۔ اور ایسی محفوظ جگہ تلاشنی ہوگی جہاں کھلاڑی سو فیصدی محفوظ رہے۔ ابھی کہا نہیں جاسکتا ہے کہ کھلاڑی ایک ساتھ کب آئیں گے۔

Tags:

You Might also Like