Type to search

ٹی وی اور فلم

پچھتاؤگے گانا ریلیز، نورا فتحی دیکھی الگ انداز میں

پچھتاؤگے

فلمی ڈسک،14 اگسٹ (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) اریجیت سنگھ کی آواز میں پچھلے سال ریلیز ہوا گانا پچھتاؤگے کو لوگوں نے خوب پسند کیا تھا- گانے کے ویڈیو میں نورا فتحی اور وکی کوشل کی کیمسٹری بھی لوگوں کو کافی پسند آئی-

نورا فتحی کا گانا پچھتاؤگے فیمیل ورژن میں آخر کار ریلیز ہوچکا ہے۔ یہ گانا آتے ہی سوشل میڈیا پر چھا گیا ہے۔ خاص بات یہ بھی ہے کہ ڈارک تھیم پر بنائے گئے اس گانے میں خوبصورت نورا بالکل الگ انداز میں دیکھنے کو مل رہا ہے۔ لیکن اصل گانے کی طرح یہ گانا کوئی بے وفائی کی اسٹوری نہیں دیکھاتا ہے۔ اس پورے گانے میں نورا ہی نورا نظر آرہی ہے۔

اس گانےکو، سنگر اسیس کور نے اپنی آواز دی، دھن اور کمپوزر جانی کے ہے، میوزک بی پراک نے دی ہے۔ ڈائریکٹر اور کوریوگرافر رجیت دیو نے کیا۔ اس گانے کو ٹی سیریز بینر کے تحت جاری کیا گیا ہے۔ بی پراک اس گانے کا اصل ورژن بھی گایا تھا۔

اسکی خاصیت یہ ہے کہ گانے کے نئے ورژن میں بھی نورا ناظرین کے دلوں پر جادو چلاتی نظر آئیں- لیکن اس گانے میں نورا کے لک کو دیکھ کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے- گانے سے نورا کا لک سب سے سامنے آیا ہے- انکی کئی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے-

ڈارک تھیم پر فلمائے گئے اس گانے میں صرف نورا کے مختلف لباس اور ان کا رقص نظر آرہا ہے۔

نورا نے کہا، بات چاہے فلمی گانے کی ہو، ہندوستان میں کسی میوزک ویڈیو کی ہو یا میرے کسی بین الاقوامی پروجیکٹ کی ہو، نورا فتحی کے طور پر میں میرے برانڈ کا مقصد چیزوں کو نئے انداز میں پیش کرنے اور ایک انٹرنیشنل ٹچ کے ساتھ تجرباتی ہونے سے ہے اور آج میں جو کچھ بھی ہوں اسی کی وجہ سے ہوں اور اب میرے مداح بھی مجھ سے اسی بات کی امید لگاتے ہیں-

انہوں نے آگے کہا، اس ویڈیو میں ایکٹینگ اور ڈانسنگ دونوں الگ الگ ہے- اسکے تاثرات بے حد گہرے ہیں جنہیں آنکھوں سے ہی بیاں کیا جائے گا-

Tags:

You Might also Like