Type to search

ٹیکنالوجی

نوکیا بلوٹوتھ نیک بینڈ اور وائرلیس ایئرفونس ہندوستان میں لانچ، قیمت 4000 روپے سے کم

نوکیا بلوٹوتھ نیک بینڈ

دونوں ڈیوائس کی فروخت 9 اپریل سے شروع ہوجائے گی

نوکیا بلوٹوتھ نیک بینڈ وائرلیس ایئرفون کی قیمت 1،999 روپے ہے

نوکیا وائرلیس ایئرفون 3،999 روپے میں لانچ کیا گیا


ٹیکنالوجی ڈسک،6 اپریل (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) اسمارٹ فون بنانے والی کمپنی نوکیا نے آج ہندوستان میں دو نئے پروڈکٹ کو لانچ کا ہے۔کمپنی نے یہ پروڈکٹ کو ای کامرس پلیٹ فارم پر لانچ کیا ہے۔

فلپ کارٹ نے پیر کو ملک میں نوکیا کا بلوٹوتھ ہیڈ سیٹ اور ٹرو وائرلیس فونس لانچ کر دیئے۔ نوکیا بلوٹوتھ نیک بینڈ ٹی2000 اور ٹرو وائرلیس ایئرفون اے این سی ٹی3100 کو خاص طور پر کالج جانے والے نوجوانوں کو پروفیشنل کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

نوکیا کے نئے بلوٹوتھ ہیڈ سیٹ کی قیمت ملک میں 1999 روپے جبکہ ٹرو وائرلیس ایئرفونس کی قیمت 3999 روپے رکھی گئی ہے۔ ان دونوں پروڈکٹس کی فروخت ملک میں 9 اپریل 2021 سے شروع ہوگی۔

نوکیا بلوٹوتھ نیک بینڈ ٹی2000 میں کوالکوم کیو سی سی3034 بلوٹوتھ آڈیو چیپ سیٹ ہے جو کوالکوم سی وی سی ایکو کینسلیشن اور نوائس سپرسیشن ٹیکنالوجی سے لیس ہے۔

یہ ٹیکنالوجی بیک گراؤنڈ نوائز اور ساؤنڈ کو کم کرتی ہے اور کال ریسور کی طرف سے کلیئر آڈیو تجربہ مہیا کرتی ہے۔

 اس ہیڈ سیٹ میں کوالکوم اے پی ٹی ایکس ایچ ڈی آڈیو ٹیکنالوجی بھی ہے جسے خاص طور پر 24 بٹ ایچ ڈی بلوٹوتھ آڈیو ڈیلیور کرنے کے ارادے سے ڈیزائن کیا گیا ہے اور یہ ہر چھوٹی میوزیکل تفصیل کو بھی لائیو بناتی ہے۔

نوکیا کے بلوٹوتھ ہیڈ سیٹ میں ایک رپیڈ چارجینگ فیچر بھی ہے جسے لیکر کمپنی کا دعوی ہے کہ یہ 10 منٹ میں 9 گھنٹے کا پلے بیک آفر کرتا ہے۔

ڈیوائس کے ہوپ موڈ کے ساتھ یوزرس آسانی سے دو ڈیوائس کے درمیان ڈبل ٹیپ کرنے پر سوئچ کرسکتے ہیں۔

بتادیں کہ نوکیا ٹرو وائرلیس ایئرفون اے این سی ٹی3110 کا تو یہ ایکٹیو نوائز کینسلیشن فیچر کے ساتھ آتا ہے۔

دونوں ڈیوائس میں بلوٹوتھ 5.1 ٹیکنالوجی دی گئی ہے جس سے اسکی پہنچ کافی وسیع رہتی ہے۔

 اس ایئرفون میں واٹر پروف آئی پی ایکس7 ٹیکنالوجی بھی دی گئی ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ کنزیومر فرینڈلی ہے اور کانوں میں کافی اسانی سے رہتے ہیں۔

 کمپنی کے مطابق نئے نوکیا وائرلیس ایئرفون نہ صرف بہترین آڈیو کوالٹی ڈیلیوری کرتے ہیں بلکہ ہموار کالنگ تجربہ بھی ان سے ملتے ہیں۔

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *