Type to search

ٹیکنالوجی

اسمارٹ ٹی وی کے بعد اسمارٹ واچ لا رہی ہے نوکیا

ٹیکنالوجی ڈسک،6فروری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) موبائل ورلڈ کانگریس 2020 میں سبھی بڑے اسمارٹ بینڈ اپنے پراڈکٹس پیش کریں گے۔ نوکیا کے اسمارٹ فون بنانے والی کمپنی ایچ ایم ڈی گلوبل بھی اس ایونٹ میں اپنے پراڈکٹس پیش کرئے گی۔ کمپنی اپنے نئے اسمارٹ فونس اس ایونٹ میں پیش کرئے گی۔ اب ایسی خبریں آرہی ہے کہ کمپنی اس موقع پر صرف اسمارٹ فونس ہی نہیں بلکہ اسمارٹ واچ بھی پیش کرئے گی۔ اس سے پہلے ایسی رپورٹس آئی تھی کہ کمپنی انٹرنیٹ آف تھنگس (آئی او ٹی) ڈیوائس جیسے منی پراجیکٹر ، منی پرنٹر اور پاور بینک سے جڑے پراجکٹس کینسل کردیئے تھے پر اب سامنے آرہی نئی رپورٹ کے مطابق کمپنی اسمارٹ واچ لانچ کرنے کو تیار ہے۔

معلومات کے مطابق نوکیا کی یہ اسمارٹ واچ سیلولر کنکشن سے بھی لیس ہوگی۔ اس واچ سے سیلولر کنکشن کے لیے ای۔سم دیا جائے گا۔ یہ واچ گوگل سرٹیفیکیشن کے ساتھ آتی ہے یعنی اس میں ویئر آپرٹینگ سسٹم دیا جائے گا۔ یہ اسمارٹ واچ یوروپ میں لانچ کی جائے گی۔ اسکے علاوہ اسے یوایس میں بھی سیل کیا جائے گا۔ حالانکہ اس سمارٹ واچ کے بارے میں کمپنی کی طرف سے ابھی تک کوئی معلومات سامنے نہیں آئی ہے۔

نوکیا ہندوستان میں 55 انچ کا اسمارٹ ٹی وی لانچ کرچکی ہے۔ یہ اسمارٹ ٹی وی اینڈروئیڈ ٹی وی آپریٹنگ سسٹم پر کام کرتا ہے۔ اس میں گوگل پلے اسٹور بھی ہے ، تاکہ صارفین اپنی پسند کی ایپس ڈاؤن لوڈ کرسکیں۔ اس 4K ٹی وی میں پیوریکس کواڈ کور پروسیسر اور 2.25 جی بی ریم ہے۔ اس نوکیا سمارٹ ٹی وی میں انٹیلیجنٹ ڈیمنگ ٹکنالوجی ، ڈولبی وژن اور ایچ ڈی آر 10 جیسی خصوصیات دی گئی ہیں۔

Tags:

You Might also Like