Type to search

ٹیکنالوجی

بنا اینڈروئیڈ ون برانڈنگ کے آرہے ہیں نوکیا اسمارٹ فونس

ٹیکنالوجی ڈسک،23مارچ (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) نوکیا کی طرف سے حال ہی میں تین اینڈروئیڈ پاورڈ اسمارٹ فونس نوکیا 1.3، نوکیا 5.3 اور نوکیا 8.3 5جی فون لانچ کیے ہیں۔ نئے ڈیوائس میں کمپنی کا بہتر ڈیزائن اسٹیٹمنٹ اس بار دیکھنے کو ملا ہے۔ ڈیزائن کی بات کریں تو پرانے کئی فیچرس نئے فونس میں بھی دیکھے ہیں۔ لیکن کچھ غائب بھی ہوا ہے۔ کئی یوزرس نے توجہ دی ہے کہ اینڈروئیڈ کی برانڈنگ نوکیا 5.3 اور نوکیا 8.3 کے ریئر پینل سے غائب ہے۔

گوگل کی اسپیشل فیملی کا حصہ نوکیا 5.3 اور نوکیا 8.3 پر اینڈروئیڈ ون کی برانڈنگ نہ ہونے کو لیکر کئی طرح کے سوال بھی سوشل میڈیا پر یوزرس نے کیے۔ دراصل نوکیا اسمارٹ فونس سے جوڑی سب سے اچھی بات یہ ہے کہ گوگل کے اینڈروئیڈ ون پروگرام کا حصہ ہونے کی وجہ سے انہیں لانچ کے دو سال بعد تک ریگولر اینڈروئیڈ اور سیکیورٹی اپ ڈیٹ ملتے رہتے ہیں۔

ایچ ایم ڈی گلوبل کے چیف پروڈکٹ آفیسر جوہو سرویکاس نے نئے فونس پر برانڈنگ نہ ہونے کی وجہ بتائی۔ ایک ٹیک یوٹیوبر @techaltar کی طرف سے کیے گئے ٹیوٹ کے جواب میں جوہو نے لکھا، یہ اینڈروئیڈ ون فون ہے۔ ہم صرف ہارڈویئر پر اسکی برانڈنگ نہیں کررہے ہیں۔ جس سے ڈیزائن دیکھنے میں صاف اور بہتر لگے۔ باقی سب اچھا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پچھلے اسمارٹ فون کی طرح فونس کے ریئر پینل پر مینوفیکچرنگ ملک کا نام اور باقی متن نہیں لکھا گیا ہے۔

Tags:

You Might also Like