Type to search

ٹیکنالوجی

زبردست فیچرس کے ساتھ آرہا ہے نوکیا کا نیا فیچر فون

ٹیکنالوجی ڈسک،29جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) نوکیا کا اپنے فیچر فون پورٹ فولیو پر مضبوط بھروسہ بنا ہوا ہے- کمپنی نے اپنے فیچر فونس کی کنیکٹیویٹی کو 2جی سے 4جی میں اپ گریڈ کیا ہے- نوکیا اب زبردست فیچرس والا ایک نیا فیچر فون لانے جارہی ہے- نوکیا کا نیا فیچر فون 4 جی کنیکٹیویٹی والا ہوگا اور اسکا نام نوکیا 400 4جی ہوسکتا ہے- نوکیا کا یہ فیچر فون ماڈل نمبر 1208- ٹی اے ، کے ساتھ آئے گا، نوکیا کے اس فون کو حال ہی میں بلوٹوتھ سرٹیفیکیشن اور وائی فائی الائنس ملا ہے-

سرٹیفیکیشن میں نوکیا کے اس فیچر فون نوکیا 400 4جی کے کچھ دوسرے تفصیلات بھی سامنے آئے ہیں- نوکیا کے اس فون میں بلوٹوتھ 4.2 اور ایل ٹی ای کے لیے سپورٹ مل سکتا ہے- یہ فیچر فون یونیساک پروسیسر سے پاورڈ ہوسکتا ہے اور اس میں وائی فائی کنپونیٹ ایس سی 234 ایکس ہوسکتا ہے-اسکے علاوہ نوکیا کا یہ فیچر فون جی اے ایف پی آپریٹینگ سسٹم کے ساتھ آسکتا ہے- جو کہ فیچر فون کے لیے اینڈرائیڈ او ایس کا ورژن ہے۔

Tags:

You Might also Like