Type to search

ٹیکنالوجی

نوکیا 2.4 ہندوستان میں 10399 روپے میں لانچ

نوکیا 2.4

ٹیکنالوجی ڈسک،27 نومبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) نوکیا نے لمبے انتظار کے بعد اپنا بجٹ اسمارٹ فون نوکیا 2.4 ہندوستان میں لانچ کردیا ہے۔ یہ فون میں 4500ایم اے ایچ کی بیٹری اور ڈوئل ریئر کیمرے کے ساتھ آتا ہے۔

فون میں 3جی بی ریم اور 64جی بی اسٹوریج ویرینٹ کو کمپنی نے ہندوستان میں 10399 میں لانچ کیا ہے۔

فون کو آپ نوکیا انڈیا ویب سائٹ پر پری۔آرڈر کرسکتے ہیں۔

فوٹو اور ویڈیو کے لیے، نوکیا فون ڈوئل ریئر کیمروں کے ساتھ آتا ہے، نوکیا 2.4 نے ستمبر میں نوکیا 3.4 کے ساتھ گلوبل مارکٹ میں اپنی شروعات کی تھی-

حالانکہ نوکیا 3.4 کے ہندوستان لانچ کو لیکر فی الحال کمپنی نے کوئی معلومات شیئر نہیں کی ہے-

 کمپنی کا دعوی ہے کہ یہ سنگل چارج میں دو دنوں کی بیٹری لائف دے سکتی ہے- حالانکہ یہ فون کا اسکرین-آن ٹائم نہیں ہے- نوکیا 2.4 میں کمپنی کی طرف سے نام دیا گیا نورڈک ڈیزائن ملتا ہے اور اس میں تین الگ الگ کلر آپشن ہے-

نوکیا 2.4 کی قیمت اور لانچ آفر

یہ 4 ڈسمبر سے ایمیزون اور فلپ کارٹ پر سیل کے لیے دستیاب ہوگا- اسکے ساتھ ہی اسے آف لائن اسٹورس سے بھی خریدا جاسکے گا-

ہندوستان میں نوکیا 2.4 کی قیمت 10،399 روپے ہے، جس میں اسکا واحد 3 جی بی ریم + 64 جی بی اسٹوریج ویرینٹ آتا ہے- فون چارکول ، ڈسک اور فیڈرڈ کلر آپشن میں آتا ہے-

یہ 4 ڈسمبر رات 11:59 بجے تک نوکیا انڈیا ویب سائٹ کے ذریعہ نوکیا 2.4 کو پری-آرڈر کرنے والے پہلے

سو گراہکوں کو 007 اسپیشل اڈیشن کی بوتل، ٹوپی اور ایک میٹل کیچین ملے گی-

ستمبر میں نوکیا 2.4 یوروپ میں 119 یورو (تقریبا 10500 روپے) قیمت میں لانچ کیا گیا تھا-

نوکیا 2.4 کے اسپیسیفیکیشن
ڈوئل سم – نینو
یہ اینڈروئیڈ 10 پر چلتا ہے
اس میں 6.5 انچ ایچ ڈی
فون میں اوکٹا کور میڈیا ٹیک ہیلیو پی22 چپ سیٹ
فون میں 2جی بی اور 3جی بی ریم
ڈوئل ریئر کیمرا سیٹ اپ
فون میں 13 میگا پکسل کا پرائمری سینسر
فون میں 2 میگاپکسل کا ڈپتھ سینسر
سیلفی اور ویڈیو چیٹ کے لیے 5 میگا پکسل کا کیمرا
نوچ کے اندر سیلفی کیمرا

نوکیا 2.4 میں اسٹوریج اور بیٹری
فون میں 32جی بی اور 64جی بی اسٹوریج ویرینٹ
مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے اسٹوریج میں اضافہ ممکن
کنیکٹیویٹی کے لیے 4جی ایل ای ٹی
وائی-فائی 802.11 بی/جی/این
بلوٹوتھ 5.0، جی پی ایس/اے-جی پی ایس
مائیکرو یو ایس بی، ایف ایم ریڈیو
این ایف سی اور 3.5 ایم ایم ہیڈ فون جیک
ایکسلرومیٹر ، امبینٹ لائٹ، میگنیٹومیٹر اور پروکسیمٹی سینسر
فون کے پچھے فنگر پرنٹ سینسر
اس کی بیٹری 4500ایم اے ایچ
فون کا وزن 189 گرام

Tags:

You Might also Like