Type to search

قومی

نوئیڈا: دفعہ 144 میں 17 مئی تک توسیع ، شادی میں 50 اور جنازے میں 20 سے ذیادہ لوگوں کی اجازت نہیں

نوئیڈا،4مئی(بھاشا) گوتم بودھ نگر پولیس نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے 17 مئی تک بڑھائے گئے ملک گیر بند کو دیکھتے ہوئے ضلع میں پہلے سے ہی لاگو دفعہ 144 کی پابندیوں کو بھی دو ہفتہ کے لیے بڑھا دیا ہے۔ عہدیداروں نے اتوار کو یہ معلومات دی۔

انہوں نے بتایا کہ بند کی مدت میں سیاسی ، معاشرتی اور مذہبی اجتماعات، احتجاج، اور کھیلوں کے پروگرام پر نوئیڈا اور گریٹر نوئیڈا میں پابندی ہوگی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر آف پولیس (لاء اینڈ آرڈر) آشوتوش دویدی نے کہا ، “کورونا وائرس کی وبا کو دیکھتے ہوئے مرکزی حکومت نے بند 17مئی تک بڑھا دیا ہے۔ گوتم بدھ نگر ’ ریڈ زون میں آتا ہے۔ اور یہاں متاثرہ علاقے بھی نشان زد کیے گئے ہیں۔ اس دوران بند کے سارے اصولوں کا یہاں پر عمل کرنا ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ شادی تقریب میں 50 سے ذیادہ لوگوں اور (جنازے) آخری رسومات میں 20 سے ذیادہ لوگوں کے شامل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اس درمیان عہدیداروں نے بتایا کہ نوئیڈا اور گریٹر نوئیڈا کے مختلف کالجوں اور یونیورسٹی کے قریب 1200 طالب علم کو خصوصی بسوں کے ذریعہ سے انکے گھروں کے لیے روانہ کیا گیا۔

Tags:

You Might also Like