Type to search

بین الاقوامی

نوبل انعام 2019 : دو امریکی اور ایک برطانوی کو ملا میڈیسن کا نوبل انعام

اسٹاک ہوم،8اکتوبر(اردو پوسٹ ڈاٹ کام) میڈیسن کے لیے سال 2019 کا نوبل انعام امریکہ کے ولیم جی کیلن جونیئر اورگریگ ایل سیمنزا اور برطانونی سائنس داں پیٹر جے ریٹکلف نے مشترکہ طورپر میڈیسن میں 2019کا نوبل انعام حاصل کیاہے-

نوبل انعام فرد کی صلاحیتوں پر مبنی دنیا کا سب سے بڑا ایوارڈ ہے، جو ہر سال اسٹاک ہوم (سویڈن) میں 10 دسمبر کو الگ الگ شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والے افراد کے لئے ایک عظیم الشان تقریب میں دیا جاتا ہے۔ یہ شعبے ہیں، کیمسٹری ، طبیعیات ، طب ، معاشیات ، معاشیات اور عالمی امن ہیں۔
یہ انعام پانے والے شخص کو قریب ساڑھے چار کروڑ روپے کی رقم ملتی ہے- اسکے علاوہ 23 کیرٹ سونے کا قریب 6 سنٹی میٹر کا 200 گرام وزنی میڈل دیا جاتا ہے-

نوبل کمیٹی نے پیر کےروز ایک بیان میں اعلان کیاکہ یہ اعزاز اس دریافت کے لیے دیاگیاہے کہ خلیے آکسیجن کی دستیابی کو کیسے محسوس کرتے ہیں اور اسے اپنے موافق بناتے ہیں ۔اس تحقیق سے خون کی کمی اور سرطان جیسی بیماریوں کے علاج کے نئے طریقے دریافت ہوسکیں گے ۔

Tags: