Type to search

ٹی وی اور فلم

ہالی ووڈ اداکارہ کیئرا نائٹلی نے فلموں میں نیوڈ سین دینے سے کیا انکار

ہالی ووڈ ڈسک،10مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ ہو یا پھر ہالی ووڈ آج سینما میں کئی ایسے ستارے ہیں جو فلموں میں اپنی ہی شرطوں پر کام کرتتے ہیں۔ یہ ستارے اپنے کنٹراکٹ کلاز میں ہی اپنی شرطوں کا ذکر کردیتے ہیں۔ کچھ ستارے جہاں کسینگ سین کو لیکر سخی سے منع کردیتے ہیں تو وہیں کچھ ستارے نیوڈ سین نہ دینے کی بات کا ذکر اپنے کنٹراکٹ میں کردیتے ہیں۔ ایسے میں اب لسٹ میں ایک اور اداکارہ کا نام شمار ہوگیا ہے۔

دراصل حال ہی میں مقبول ہالی ووڈ اداکارہ کیئرا نائٹلی نے عریاں سین کرنے کو لیکر صاف طرح سے منع کردیا ہے۔ کیئرا نائٹلی نے اس بات کا ذکر اپنے کنٹراکٹ کلاز میں بھی کیا ہے۔ کیئرا نائٹلی کا کہنا ہے کہ اب کسی بھی فلم میں وہ نیوڈ سینس نہیں دیں گی۔
بتادیں کہ کیئرا اس سے پہلے کچھ فلموں میں نیوڈ سین دے چکی ہے۔ لیکن انکا کہنا ہے کہ اب فلم کے عملے کے سامنے وہ نیوڈ نہیں ہونا چاہتی ہے۔ وہیں نو نیوڈیٹی کلاز پر کیئرا نے بتایا کہ پہلے فلموں میں نیوڈ سین کرنا آسان ہوتا تھا، لیکن آج کے وقت میں سبھی سین پورن ویب سائٹ پر چلے جاتے ہیں۔ جس سے انہیں اعتراض ہے۔

کیئرا نے بات چیت میں آگے بتایا کہ اگر سین یا فلم کی خاص ڈیمانڈ ہوگی تو نیوڈ سین کو انکی باڈی ڈبل فلمائے گی۔ با کیئرا کی فلموں کی کریں تو اداکارہ لو ایکچیولی ، بگین اگین، پرائیڈ اینڈ پریجڈائس اور آف دی کیریبین جیسی فلموں میں نظر آچکی ہے۔
غور طلب ہے کہ کیئرا کے شوہر کا نام جیمز رائٹن ہے ، کیئرا کی دو بیٹیاں بھی ہے۔ انہوں نے سال 2013 میں شادی کی ۔