Type to search

قومی

جوانوں کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی،پی ایم مودی

no-compromise-on-integrity

دہلی،17جون(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام/ذرائع) وزرائے اعلی کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ سے میٹنگ میں وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستانی فوج کی چین کے ساتھ ہوئی جھڑپ پر بیان دیا ہے- پی ایم مودی نے کہا کہ جوانوں کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی- پی ایم مودی نے کہا کہ وہ ملک کے عوام کو یقین دلانا چاہتے ہیں کہ ملک کی سالمیت اور خودمختاری سے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج چین کا نام لئے بغیر کہا کہ ہندوستان امن چاہتا ہے لیکن اشتعال انگیزی پر وہ ہر حال میں مناسب جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے- انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ملک کے بہادر شہیدوں کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔

مسٹر مودی نے آج یہاں 15 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے وزرائے اعلی کے ساتھ ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے منعقدہ دوسرے مرحلے کی میٹنگ سے پہلے مشرقی لداخ میں لائن آف ایکچول کنٹرول پر جھڑپ میں شہید ہونے والے فوجیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے یہ اظہار خیال کیا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ “ہندوستان امن چاہتا ہے لیکن اشتعال انگیزی کی صورت میں وہ ہر حال میں مناسب جواب دینے کی اہلیت رکھتا ہے۔ ملک کو ہمارے بہادر شہید فوجیوں پر فخر ہوگا کہ وہ لڑتے لڑتے مرے ہيں”۔ انہوں نے کہا کہ وہ ملک کو یقین دلانا چاہتے ہیں کہ ہمارے شہید جوانوں کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ جب بھی وقت آیا ہے ہم نے ملک کی سالمیت اور خودمختاری کی حفاظت کرنے میں اپنی طاقت کا مظاہرہ کیا ہے- اپنی قابلیت جو ثابت کیا ہے-

انہوں نے کہا کہ ہندوستان امن کا خواہاں ہے لیکن اکسانے پر مناسب جواب دینے کے قابل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو اس بات پر فخر ہونا چاہیئے کہ ہمارے جوانوں نے مارتے مارتے جوان گنوائی ہے- اس کے بعد پی ایم مودی نے سبھی وزرائے اعلی سے دو منٹ کی خاموشی رکھنےکو کہا اور خود بھی کھڑے ہوئے- پی ایم مودی کورونا کے حالات پر بات چیت کے لیے وزیراعلی کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ سے میٹنگ کررہے تھے- بتادیں کہ پیر رات کو لداخ کے گالان وادی میں چینی فوج کے ساتھ جھڑپ میں 20 جوانوں کی جان چلی گئی ہے-

Tags:

You Might also Like